وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، موجودہ صورتحال پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ، جس میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کےلیے قائم حکومتی وفد کے دوروں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ حکومتی وفد کے مختلف دوروں میں پاکستان کے بیانیے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، شیری رحمان، رانا ثناء اللّٰہ اور مصدق ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوزپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سیاسی سازش کی وجہ سے کشمیر میں ایک خلا پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملکی اور عالمی سطح پر کشمیر کی نمائندگی کر سکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے پارلیمانی ساتھیوں اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی کشمیری عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں ان کو مایوس نہیں کروں گا، کشمیریوں کے جو مسائل ہیں ان کا سیاسی حل ہے۔