وزیراعظم آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا اہم دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور ایران کا اہم سفارتی دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ اور وزیراعظم آفس ان دوروں کے شیڈول اور تاریخوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں،وزیراعظم کے ممکنہ دوروں کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان کا مقصد خطے میں پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنا ہے۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
وزیراعظم اپنے ان دوروں کے دوران بھارتی جارحیت، جھوٹے الزامات اور حالیہ علاقائی صورتحال پر بھی دوست ممالک کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
وزیراعظم کے ان مجوزہ دوروں کو خطے میں بدلتے حالات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف سفارتی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو وسعت دیں گے بلکہ اقتصادی اور سلامتی کے معاملات پر بھی اہم پیشرفت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
شادباغ پولیس کی بڑی کارروائی، متحرک ڈکیت گینگ 8 گھنٹوں میں گرفتار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
چترال:گزشتہ شب ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں گرم چشمہ تا چترال روڈ کے مختلف مقامات، بالخصوص بھلپوک سے شالی تک، سیلابی ریلوں کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔
ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ راستوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
ریسکیو کی ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 ہیلپ لائن 1122 پر فوری رابطہ کریں۔