پیرس: فرانس میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق ایک بڑے کریک ڈاؤن میں 55 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان افراد پر بچوں کی فحش تصاویر رکھنے، تقسیم کرنے اور باقاعدگی سے دیکھنے کے الزامات ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک پادری، ایک پیرامیڈک اور ایک میوزک ٹیچر شامل ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی فرانسیسی تنظیم OFMIN (جو نابالغوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کرتی ہے) کی جانب سے کی گئی۔

ان افراد کو فرانس کے 42 مختلف علاقوں سے پکڑا گیا ہے، اور ان کی عمریں 25 سے 75 سال کے درمیان ہیں۔ یہ گرفتاریاں 10 ماہ کی تحقیقات کے بعد عمل میں آئیں۔

تنظیم کے مطابق یہ افراد ٹیلیگرام پر پیغامات کا تبادلہ کرتے تھے اور وہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث دیگر انتہائی خطرناک افراد سے بھی رابطے میں تھے۔

واضح رہے کہ 2024 میں ٹیلیگرام کے بانی پاول دوروف کو بھی پیرس میں اسی نوعیت کے وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ فرانسیسی حکام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد کی روک تھام کے لیے سرگرم ہیں۔

تحقیقات کے مطابق گرفتار افراد پر انسانی اسمگلنگ کے الزامات بھی لگ سکتے ہیں، اور انہیں عمر قید کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اٹلی میں پاکستانی اور افغان تارکین وطن کو وین میں آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار

اطالوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں پولیس نے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر چار تارکین وطن کے قتل کا الزام ہے جن کی لاشیں ایک جلی ہوئی منی وین سے ملی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان چار میں سے ایک پاکستانی جبکہ تین کا تعلق افغانستان سے تھا۔اطلاعات کے مطابق پولیس کو جنوبی کالابریا کے زرعی علاقے میں ایک گاؤں کے نزدیک پیٹرول پمپ سے جلی ہوئی گاڑی ملی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آتا ہے کہ دو افراد نے باہر سے وین کے دروازے بند کیے اور اندر کوئی مائع شے ڈال کر آگ لگا دی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اس علاقے میں پاکستانیوں کو لے جانے والی گاڑیوں اور منی وینز کو آگ لگانے کے 14 واقعات پیش آ چکے ہیں۔یہ واقعات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب مقامی کھیتوں میں کام کی تقسیم اور رہائش کے حوالے سے تارکین وطن میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے تقریباً ایک بجے فائر فائٹرز کو جلتی ہوئی وین کی اطلاع ملی تھی۔آگ بجھانے کے بعد انھوں نے اندر دیکھا تو ایک خوفناک منظر تھا۔ وین میں چار جلی ہوئی لاشیں موجود تھیں۔رپورٹس کے مطابق بعد میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل شواہد کی بنیاد پر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال اب تک4727 ملزمان گرفتار
  • اٹلی میں پاکستانی اور افغان تارکین وطن کو وین میں آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار
  • اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ 
  • مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری
  • اٹلی ، دو پاکستانی شہریوں کو چار تارکین وطن کارکنوں کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا