خیبر: ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مقتولین کو گزشتہ روز مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شوہر طاہر نے بیوی اور بچیوں کو نیند آور گولیاں کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر وزنی چیز مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے تلاش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔