City 42:
2025-05-23@19:59:14 GMT

خیبر ، جنگل سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

خیبر: ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق پختونخوا کے قبائلی علاقے خیبر میں ملک دین خیل کے جنگلات سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں  فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ 

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ تینوں افراد کو گزشتہ روز مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا  

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، جرائم میں 32 فیصد کمی

اسلام آباد پولیس کی جانب سے رواں سال مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف بھرپور آپریشن اور کریک ڈاؤن کے باعث وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جرائم کی شرح میں 32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پولیس نے رواں سال مجموعی طور پر 8,784 ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ اس دوران شہریوں سے لوٹا گیا 81 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔ ڈکیتی، راہزنی، چوری اور گاڑی چوری میں ملوث 290 گینگز کے 649 اراکین کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 152 مسروقہ گاڑیاں اور 320 موٹر سائیکلیں بھی بازیاب کرکے اصل مالکان کے حوالے کی گئیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے شف شف سے بزرگ باباجی کا علاج کردیا، ویڈیو وائرل

سنگین جرائم میں مطلوب 896 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 940 ملزمان کو حراست میں لے کر 1,024 پستول، 117 کلاشنکوفیں، 20 بندوقیں/کاربینز اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

منشیات کے خلاف ’نشہ اب نہیں‘ مہم کے تحت 736 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور آئس بھی برآمد ہوئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت مستعد ہے اور اس کی اولین ترجیح امن و امان کا قیام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • خیبر: ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • خیبر میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، جرائم میں 32 فیصد کمی
  • جاپان: ٹیکسی ڈرائیور پر 50 خواتین سے زیادتی کا الزام، 3,000 ویڈیوز برآمد
  • اسلام آباد: چکری کے قریب 2 گاڑیوں سے 2 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد
  • لاہور کے مختلف علاقوں سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
  • موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوا مغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا
  • لاہور: رائے ونڈ میں 35 سالہ خاتون کی پرُاسرار حالت میں تشدد زدہ لاش برآمد
  • خیبر پختونخوا: رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں کتنے افراد شہید ہوئے؟