اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد،سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے ۔ ملک میں آم کی 1.8ملین ٹن پیداوار حاصل کی جاتی ہے ۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے بیان میں کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال آم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی متوقع ہے اور آم کی ملکی پیداوار 1.

4 ملین ٹن تک رہنے کی امید ہے ۔

انہوں نے کہاکہ رواں سیزن میں آم کےبرآمدی ہدف میں 25 ہزار ٹن اضافہ کیا گیا ہے اور برآمدی ہدف ایک لاکھ 25 ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے جس سے تقریباً 100 ملین ڈالر زرمبادلہ کا حصول متوقع ہے۔

(جاری ہے)

رشید احمد نے کہاکہ موماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک میں آم کی پیداوار کم ہورہی ہے اور رواں سال آم کی قومی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آم کے برآمدی ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے غیر روایتی منڈیوں تک رسائی ضروری ہے جس کے تحت برآمد کنندگان پاکستانی آم کے روایتی درآمد کنندگان کے علاوہ جاپان ، امریکا ، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کو برآمدات کے لئے کوشاں ہیں،اسی طرح ترکیہ اور چین کو بھی برآمدات کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیاکہ رواں سیزن میں جنوبی افریقہ کو بھی آم برآمد کئے جائیں گے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیداوار میں

پڑھیں:

سینیٹ الیکشن؛ خیبر پختونخوا کی 11 خالی نشستوں پر 26 امیدوار میدان میں

پشاور:

خیبر پختونخوا  میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر 26 امیدوار سامنے آ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستیں 11 ہیں، جن میں جنرل کی 7 نشستوں پر 16،  ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 6 اور خواتین کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ الیکشن کے لیے پرانے اور نئے چہرے میدان میں اترے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر، اعظم خان سواتی، وفاقی وزیر امیر مقام کے بیٹے، پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے بھی کاغذات جمع کرا رکھے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر بھی الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے ، جس پر پولنگ 21 جولائی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔

سینٹ الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ 7جنرل نشستوں پر 16 امیدوار  ہیں، جن میں آصف رفیق ، اظہر مشوانی ، خرم ذیشان ، دلاور خان ، شفقت ایاز ، عرفان سلیم، فیصل جاوید ، فیض الرحمان ، محمد اعظم سواتی ، محمد وقاص اور کزئی، مراد سعید ، مرزا محمد آفریدی اور پیر نور الحق قادری شامل ہیں۔

نیاز احمد مسلم لیگ ن، محمد طلحہ محمود پیپلز پارٹی اور عطا الحق دریش جے یو آئی کے امیدوار ہیں ۔ اسی طرح خواتین کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار ہیں، جن میں  روبینہ خالد پیپلز پارٹی، روبینہ ناز ، عائشہ بانواور مہوش علی خان آزاد امیدوار ہیں۔

علاوہ ازیں 2 ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 6 امیدوار ہیں، جن میں خالد مسعود، سید ارشاد حسین، محمد اعظم سواتی، نورالحق قادری اور وقار احمد قاضی آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں جب کہ جے یو آئی کی جانب سے دلاور خان امیدار ہیں۔

نشستوں کی تعداد کے مطابق حکومتی پارٹی کو مجموعی طور پر 7 نشستیں مل سکتی ہیں، جن میں 5 جنرل، ایک ویمن اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست شامل ہے۔ اپوزیشن کو 4 سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے، جن میں 2 جنرل، ایک ویمن اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست شامل ہے، تاہم ابھی اپوزیشن کے درمیان نشستوں پر کھینچا تانی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ الیکشن؛ خیبر پختونخوا کی 11 خالی نشستوں پر 26 امیدوار میدان میں
  • ضم شدہ اضلاع کا سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر پختونخوا ہے‘بیرسٹرسیف
  • اساتذہ کی بھرتیوں کو یقینی بنایاجائے،اعجاز احمد ایڈووکیٹ
  • ملک میں فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے،صبا یوسف تالپور
  • مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی، الیکشن کمیشن نے ترجیحی فہرست کیلئے نامزدگیاں مانگ لیں
  • (ن) لیگ کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی
  • خیبر پختونخوا حکومت گرانے کی کوششیں اب کس حال میں ہیں؟
  • پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے
  • پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے تو آرام سے حکومت چلائیں، فیصل کریم کنڈی
  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا پھر مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان