امریکا میں چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، ہلاکتیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
طیارے میں غیرحتمی طور پر 10 کے قریب مسافر سوار تھے جب کہ جہاں طیارہ گرا وہاں اس سے بڑھ کر نقصان کا اندیشہ ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے افسران کو سڑک پر کھڑی گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ملی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں ایک مسافر بردار چھوٹا نجی طیارہ سان ڈیاگو کے رہائشی علاقے میں پر گر کر تباہ ہو گیا جس سے متعدد گھروں اور کاروں میں بھی خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے طیارے میں غیرحتمی طور پر 10 کے قریب مسافر سوار تھے جب کہ جہاں طیارہ گرا وہاں اس سے بڑھ کر نقصان کا اندیشہ ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے افسران کو سڑک پر کھڑی گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ملی۔ سان ڈیاگو پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں اور 100 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
پولیس افسر ایسٹر نے تصدیق کی کہ حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 8 زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جس آبادی پر طیارہ گرا وہاں کئی گھروں اور کاروں میں آگ لگنے کے باعث بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ رہائشیوں کی بروقت منتقلی سے وہاں جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں فی الحال حکام نے طیارے کی قسم اور اس میں موجود افراد کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سکردو جانے والے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
سٹی 42: لاہور سے سکردو جانے والی ایئربلیو ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو لاہور میں واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا،پروازکوواپس اتارلیاگیا،طیارےمیں موجود149مسافروں کوآف لوڈکردیاگیا
لاہور سے سکردو کے لیے پرواز پی اے 481 منسوخ کر دی گئی،سکردو سے لاہور کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی،پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے
نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں