امریکا، چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سان ڈیاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں۔ اے بی سی نیوز نے سان ڈیاگو کے اسسٹنٹ فائر چیف کے حوالے سے بتایا کہ سیسنا ہوائی جہاز کا ’بہت بڑا ملبہ‘ پھیل گیا جبکہ متعدد گھروں اور کاروں کو نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ آدھی رات کو جنوبی کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 15 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ سان ڈیاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں۔ اے بی سی نیوز نے سان ڈیاگو کے اسسٹنٹ فائر چیف کے حوالے سے بتایا کہ سیسنا ہوائی جہاز کا بہت بڑا ملبہ پھیل گیا جبکہ متعدد گھروں اور کاروں کو نقصان پہنچا۔
سی این این کے مطابق اسسٹنٹ چیف فائر ڈیپارٹمنٹ ڈین ایڈی نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہر جگہ جیٹ فیول موجود ہے، ہمارا بنیادی مقصد ان تمام گھروں کو تلاش کرنا اور سب کو ابھی باہر نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ مرفی کینین محلے میں متعدد گھروں سے براہ راست ٹکرایا۔ ڈین ایڈی نے کہا کہ جس وقت نجی طیارہ گر کر تباہ ہوا اس وقت بہت دھند تھی، اور آپ بمشکل اپنے سامنے دیکھ سکتے تھے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ سیسنا 550 طیارہ منٹگمری-گبز ایگزیکٹو ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ایف اے اے نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت جہاز میں سوار افراد کی تعداد معلوم نہیں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گر کر تباہ بتایا کہ کہا کہ
پڑھیں:
ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 81 ہوگئیں، 41 افراد لاپتہ
ٹیکساس(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے۔ امریکی میڈیا سی این این کے مطابق مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 81 تک جا پہنچی ہے، جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔
ریاست میں جاری سمر کیمپ میں شریک 27 لڑکیاں تاحال لاپتہ ہیں، جنکی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، کیمپ میں 700 لڑکیاں مقیم تھیں۔
سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر سان اینجلو ہے، جہاں مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ حکام کے مطابق چند گھنٹوں میں مہینوں کی بارش کا پانی برسا، جس نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ بعض علاقوں میں 6 سے 8 انچ، جبکہ کچھ مقامات پر 10 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ریسکیو اداروں کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں سے 850 افراد کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔ ریاستی گورنر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری وفاقی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرین سے اظہار تعزیت بھی کیا اور کہا کہ وہ ممکنہ طور پر جمعہ کو متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی انتظامیہ نے گورنر ایبٹ سے رابطہ رکھا ہے۔
صدر ٹرمپ نے نیو جرسی روانگی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ہولناک واقعہ تھا۔ ہم ان تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہیں جو اس آزمائش سے گزرے، اور ہم ریاست ٹیکساس کے لیے دعا کرتے ہیں۔
Post Views: 1