امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا لگژری بوئنگ 747 طیارہ صدر ٹرمپ کے نئے ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کے لیے قبول کر لیا گیا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے 400 ملین ڈالر مالیت کا یہ طیارہ سرکاری طور پر وصول کیا، جو امریکی صدر کے سرکاری طیارے کے طور پر خدمات انجام دے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ دفاع نے بتایا کہ امریکی ایئر فورس سے کہا گیا ہے کہ وہ طیارے کو جلد از جلد ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کے قابل بنانے کا انتظام کرے۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پرنیل نے کہا ہے کہ محکمہ دفاع ’طیارے میں سیکیورٹی اور مشن سے متعلق ضروری تکنیکی تقاضوں کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا‘ جس میں سیکیورٹی اپ گریڈز، حساس مواصلاتی نظام اور میزائل حملوں سے بچاؤ کی صلاحیت جیسے عوامل شامل کرنا ہوں گے، جن پر بھاری لاگت آ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اپنے دورۂ مشرق وسطیٰ سے قبل امریکی صدر ٹرمپ قطر سے لگژری طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے پر رضامند ہوگئے تھے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایئر فورس

پڑھیں:

ٹرمپ نے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیے، غزہ میں جنگ بندی کا عزم

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق اپنے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردیے اور غزہ میں آئندہ ہفتے جنگ بندی کا بھی امکان ظاہر کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے سینیٹ اور ایوان نمائندان سے منظور ہونے والے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کرکے ٹیکس میں کمی، دفاعی اخراجات میں اضافہ اور امیگریشن پر سخت اقدامات کو قانون کا حصہ بنا دیا ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ پکنک کے بعد فوجی افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہو سکتا ہے، غزہ سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے، غزہ میں بہت سی امداد بھیج رہے ہیں، حماس کا غزہ جنگ بندی معاہدے پر مثبت جواب بہت اچھا اقدام ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام ختم کر دیا، ہر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران کے متعلق بات کروں گا، ایران کسی اور علاقے میں جوہری پروگرام دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ افغانستان جنگ میں جانا ہماری تاریخ کا سیاہ دن تھا، افغانستان میں امریکا کے اربوں ڈالر ضائع ہو گئے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی سٹاک مارکیٹ آج بلندترین سطح پر ہے، امریکا کو عظیم ترین بنائیں گے، امریکی فضائیہ نے چند روز قبل کامیاب آپریشن کیا، ہم نے امریکا کی طاقت کو بحال کیا، بائیڈن دور میں 21ملین افراد غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے، اب ہمارے بارڈرز پہلے سےزیادہ محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے، فلسطینی گروپوں سے مشاورت کے بعد امریکی ثالثی میں پیش کردہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر اپنا مثبت جواب ثالثوں کے حوالے کر دیا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • نیتن یاہو کی جنگ بندی پر مشروط آمادگی، مذاکرات کے لیے قطری دعوت قبول
  • محکمہ زکوۃ پنجاب کا لاہور کے 4 بڑے اسپتالوں کو خط
  • ایئر ایمبولینس سوات واقعہ کے وقت شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی: گورنر کے پی کے 
  • ٹرمپ نے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیے، غزہ میں جنگ بندی کا عزم
  • روس نے افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرلیا، نئے سفیر کی اسناد قبول
  • بھارت کو امریکی جنگی ہیلی کاپٹر اپاچی رواں ماہ ملیں گے
  • واشنگٹن: امریکی صدر سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، ایران کی صورتحال پر گفتگو
  • ایرانی تیل کی تجارت پر امریکی پابندیوں کا شکار اداروں میں 2 پاکستانی اور بھارتی کمپنیاں بھی شامل
  • سعودی وزیر دفاع کا خفیہ دورہ امریکہ، ایران اور غزہ سے متعلق مشاورت
  • امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ گرکر تباہ،14 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل