Jang News:
2025-07-07@02:10:06 GMT

کراچی: آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

کراچی: آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

— فائل فوٹو

شہرِ قائد کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

کراچی: آج بھی موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مغرب سے چلنے والی گرم اور خشک ہواؤں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 28.

6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات رہنے کا امکان کراچی میں

پڑھیں:

چلاس آج گرم ترین علاقہ، 28 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس آج ملک کا گرم ترین علاقہ رہا، جہاں درجہ حرارت ساڑھے 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چلاس میں گرمی کا 28 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 17جولائی 1997ء کو یہاں 47 اعشاریہ 7 کا بلند ترین درجہ حرارت تھا۔

اعلامیے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں مسلسل درجہ حرارت زائد رہ رہا ہے، جو کہ برف اورگلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے قریبی علاقوں میں اچانک طغیانی جیسے واقعات ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟
  • گلگت بلتستان؛ چلاس اور بونجی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ
  • چلاس اور بونجی میں گرمی عروج پر، 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • چلاس آج گرم ترین علاقہ، 28 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا امکان
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • مون سون ہواؤں کا سندھ میں داخلہ، آج سے بارشوں میں اضافے کا امکان
  • 15 جولائی کے بعد ۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
  • بارشوں میں 5 جولائی سے اضافہ متوقع
  • کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان