پاکستانی فضائی حدود میں غیرملکی پروازیں بحال، سول ایوی ایشن اتھارٹی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پاکستان کی فضائی حدود میں بین الاقوامی ایئرلائنز کی اوورفلائٹ سرگرمیاں دوبارہ معمول پر آ گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ سوئس، جرمن اور برطانوی ایئرلائنز نے ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے۔ تاہم، ایئر فرانس اب بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستانی حدود سے گریز کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئر فرانس کی دہلی، بنگلور، احمد آباد اور ممبئی سے روانہ ہونے والی پروازیں اب بھی پاکستانی فضائی حدود کو نظر انداز کر کے طویل راستہ اختیار کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
دوسری جانب، سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہے اور تمام بین الاقوامی معیار کے مطابق ایئر ٹریفک سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ائیر فرانس پاکستان پاکستانی فضائی حدود سوئس ایئر لائن سول ایوی ایشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستانی فضائی حدود سوئس ایئر لائن سول ایوی ایشن پاکستانی فضائی حدود سول ایوی ایشن
پڑھیں:
لاہور سے پیرس کیلئے قومی ایئر لائن کی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
قومی ایئر لائن نے اپنے فضائی آپریشن میں مزید توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے بھی پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، لاہور سے پیرس کیلئے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی۔
قومی ایئر لائن کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان کے پریس سیکشن کی سربراہ سنجیلہ نوید کی طرف جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور سے پیرس کیلئے ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔
قومی ایئر لائن پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، جو بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کیلئے بھی پروازیں شروع کرے گی۔
یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ساڑھے 4 سال بعد قومی ایئر لائن پر عائد پابندیاں ہٹنے کے بعد رواں سال 10 جنوری کو پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئی۔
پرواز نمبر پی کے 749 میں سوار 323 مسافر پیرس پہنچے تھے۔ مسافروں نے طویل عرصے بعد پاکستان سے براہ راست یورپ پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔