Daily Mumtaz:
2025-07-07@13:55:18 GMT

پاکستان کے لوگ بہترین اور رہنما عظیم ہیں، ٹرمپ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

پاکستان کے لوگ بہترین اور رہنما عظیم ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں، بھارت میں میرا دوست مودی ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقا کے صدر سرل رامافوسا سے ملاقات کی، دوران ملاقات صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تعریف کی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے کر رہے ہیں، ان کے درمیان جنگ بندی کرائی ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے ان دونوں ممالک سے کہا کہ تم لوگ کیا کر رہے ہو، دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑے سے بڑا، گہرے سے گہرا اور بدترین ہوتا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقی صدر سے ملاقات کے دوران ان پر سفید فام اقلیت کی نسل کشی کا الزام لگایا۔

ٹرمپ نے جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ ملاقات کے دوران ان پر الزام عائد کیا کہ جنوبی افریقا میں سفید فام افراد کی نسل کشی ہو رہی ہے۔

ٹرمپ نے دستاویزات جس میں کچھ تصاویر شامل تھیں جنوبی افریقی صدر اور صحافیوں کو سفید فام اقلیت کی نسل کشی کے ثبوت کے طور پر دکھائیں اور کہا کہ سفید فام کسان جنوبی افریقا سے بھاگ رہے ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سفید فام

پڑھیں:

ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 81 ہوگئیں، 41 افراد لاپتہ

ٹیکساس(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے۔ امریکی میڈیا سی این این کے مطابق مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 81 تک جا پہنچی ہے، جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔

ریاست میں جاری سمر کیمپ میں شریک 27 لڑکیاں تاحال لاپتہ ہیں، جنکی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، کیمپ میں 700 لڑکیاں مقیم تھیں۔

سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر سان اینجلو ہے، جہاں مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ حکام کے مطابق چند گھنٹوں میں مہینوں کی بارش کا پانی برسا، جس نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ بعض علاقوں میں 6 سے 8 انچ، جبکہ کچھ مقامات پر 10 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریسکیو اداروں کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں سے 850 افراد کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔ ریاستی گورنر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری وفاقی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرین سے اظہار تعزیت بھی کیا اور کہا کہ وہ ممکنہ طور پر جمعہ کو متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی انتظامیہ نے گورنر ایبٹ سے رابطہ رکھا ہے۔

صدر ٹرمپ نے نیو جرسی روانگی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ہولناک واقعہ تھا۔ ہم ان تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہیں جو اس آزمائش سے گزرے، اور ہم ریاست ٹیکساس کے لیے دعا کرتے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی
  • ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 81 ہوگئیں، 41 افراد لاپتہ
  • ایلون مسک کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، امریکی صدر ٹرمپ نے اس فیصلے پر کیا ردعمل دیا؟
  • کراچی میں کلفٹن کا ساحل سیپیوں سے سفید ہوگیا
  • ٹرمپ نے ٹیکسوں اور اخراجات میں کمی کے بل پر دستخط کر دیے
  • ٹرمپ نے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیے، غزہ میں جنگ بندی کا عزم
  • ٹرمپ نے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیئے، غزہ میں جنگ بندی کا عزم
  • امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات کے ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیے
  • پاک بھارت اور ایران اسرائیل  سمیت کئی ممالک کو جنگ سے روکا، نوبل انعام کا بہترین امیدوار ہوں: ٹرمپ
  • غزہ میں جنگ بندی پر حماس کا جواب 24 گھنٹے میں آجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ