ٹرمپ کی جنوبی افریقی صدر سے ملاقات، نسل کشی کا الزام لگا دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا نے اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں امریکی صدر نے مہمان پر سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام لگایا۔
ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں مبینہ سفید فام نسل کشی کی تصاویر دکھائیں اور سفید فام افریقیوں پر تشدد کی شکایات کا ذکر کیا۔
اس موقع پر رامافوسا نے ان تصاویر کو جنوبی افریقہ کی درست عکاسی قرار دینے سے انکار کیا اور کہا کہ آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔
رامافوسا کا کہنا تھا کہ تشدد کا نشانہ صرف سفید فام نہیں بلکہ تمام طبقات بنتے ہیں، جرائم میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت سیاہ فاموں کی ہے۔
رامافوسا نے امریکی صدر کو کہا کہ میرے پاس آپ کو دینے کے لیے طیارہ نہیں ہے۔ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کہا کہ آپ یہ پیشکش کریں تو میں ضرور قبول کروں گا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سفید فام
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کورس کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے طیارے کو روک لیا گیا
امریکی فوج نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیڈمنسٹر، نیو جرسی میں واقع گالف کلب کے اوپر عارضی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک طیارے کو روک گیا۔
فضائی حدود کی اس خلاف ورزی کے وقت امریکی صدر بیڈمنسٹر میں موجود تھے، اس موقع پر طیارے کو سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی فضائیہ کے ایف-16 نے کارروائی کرتے ہوئے روک لیا۔
یہ بھی پڑھیے: ایران، اسرائیل کشیدگی: قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے جنگ بندی تک کیا کچھ ہوا؟
حکام نے کہا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:39 بجے پیش آیا، ہفتے کے روز یہ علاقے میں فضائی حدود کی 5ویں بار خلاف ورزی تھی۔
فوجی حکام کے مطابق جنگی طیارے نے سول طیارے کے پائلٹ کو متوجہ کیا اور پھر اسے بحفاظت اس علاقے سے باہر نکال دیا گیا۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس سمیت کسی بھی علاقے میں جہاں امریکی صدر موجود ہوتے ہیں، فضا غیرمجاز طیاروں کی پرواز کے لیے بند کردی جاتی ہے اور اس موقع پر جنگی طیارے مسلسل گشت کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کوئی طیارہ فضائی سیکیورٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی نہ کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں