پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ میں نے کہا تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا، فریقین کے درمیان تجارت کے ذریعے تنازع ختم کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کر رہا ہے، پاکستان کے لوگ بہترین اور لیڈر عظیم ہیں، بھارت میں میرا دوست نریندر مودی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ جنوبی افریقہ کے بارے میں فکر مند ہیں، دیکھیں گے کیا ہم جنوبی افریقہ میں کچھ چیزوں پر مدد کر سکتے ہیں، صدر سیرل رامافوسا کا یقیناً کچھ حلقوں میں بہت احترام کیا جاتا ہے، کچھ میں کم۔
ٹرمپ کے لفظی وار کے بعد جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے جواب دیا کہ سوری میرے پاس آپ کو دینے کیلئے طیارہ نہیں ہے جس پر ہال میں قہقہے گونج اٹھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ کوئٹہ، بس حملہ میں زخمی بچوں، متاثرین کی عیادت کی وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ کوئٹہ، بس حملہ میں زخمی بچوں، متاثرین کی عیادت کی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی قابل قبول نہیں، امیر جماعت اسلامی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی یورپی سفارتکاروں کے وفد پر فائرنگ آئی ایم ایف کا ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکا ہیڈکوارٹرز میں جدید ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح سپریم کورٹ نے 7ماہ میں سزائے موت کے 52فیصد مقدمات نمٹا دیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
ٹرمپ کی مداخلت پر جنگ بندی، بھارتی نوجوانوں نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
نئی دہلی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران سامنے آنے والی جنگ بندی پر بھارتی نوجوان حکومت سے سخت نالاں نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نوجوانوں نے نہ صرف بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ مودی حکومت کو بھی امریکا کے دباؤ میں آ کر جنگ بندی کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک ویڈیو میں نوجوان نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی جھوٹی خبر کو اس قدر سنجیدگی سے پھیلایا کہ عام لوگ اس پر یقین کرنے لگے۔ نوجوان کے مطابق، “تمام مین اسٹریم میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی خبر چلائی جو سراسر فیک نیوز تھی، اور یہ بہت خطرناک طریقے سے پھیلائی گئی۔”
اسی نوجوان نے روش کمار نامی سینئر جنرلسٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ لوگ ٹی وی دیکھنا بند کریں کیونکہ میڈیا سچ نہیں دکھاتا۔ وجوان کا کہنا تھا کہ اُس وقت روش کمار کو مذاق کا نشانہ بنایا گیا، لیکن آج ان کی بات درست ثابت ہو رہی ہے۔
نوجوانوں نے جنگ بندی کو امریکی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا۔ ایک نوجوان نے کہا: “اگر بھارت واقعی جیت رہا تھا اور ہماری فوج پاکستان میں داخل ہو چکی تھی، تو پھر جنگ بندی کیوں کی گئی؟”
ان کا کہنا تھا کہ “جنگ بندی اگر بھارت خود کرتا تو بہتر تاثر جاتا، لیکن اگر یہ امریکا کے کہنے پر کی گئی ہے تو یہ جھکاؤ ظاہر کرتا ہے۔” بھارتی نوجوانوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان میں جنگ بندی کو ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ بھارت میں ایسی کوئی خوشی یا اطمینان نظر نہیں آیا۔