شام میں قابض اسرائیلی رژیم و ترک حکومت کے درمیان ابتدائی معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
عبرانی زبان کے اسرائیلی میڈیا نے شامی سرزمین پر باہمی فوجی تصادم کو روکنے کیلئے قابض اسرائیلی رژیم و ترک حکومت کے درمیان "ابتدائی معاہدے" کا انکشاف کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی و شامی سرزمین پر قابض غاصب صیہونی رژیم اور شام کے ایک حصے پر قابض ترک حکومت نے آذربائیجان میں انجام پانے والے کئی ایک ادوار پر مبنی اپنے مذاکرات کے بعد، شام میں دونوں فریقوں کے درمیان کسی بھی فوجی تنازعے سے بچنے کے لئے ایک "ابتدائی سمجھوتے" پر دستخط کئے ہیں۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیلی اعلی عہدیدار نے صہیونی اخبار کو بتایا کہ اسرائیل و ترکی، شامی سرزمین پر دونوں فریقوں کی عسکری سرگرمیوں کے بارے ابتدائی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیل ہیوم نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے شام میں کسی بھی فوجی تنازعے سے بچنے کے لئے اصولوں کے ایک سیٹ پر اتفاق کیا ہے تاہم، اسرائیل جنوبی شام میں ''تخفیف اسلحہ'' کے حوالے سے اپنے موقف پر اب بھی اصرار جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ شامی سرزمین پر دونوں فریقوں کے درمیان ممکنہ تصادم کو روکنے کے لئے آذربائیجان میں ترکی و اسرائیل کے درمیان حالیہ ہفتوں میں کئی ایک ادوار پر مشتمل مذاکرات منعقد ہوئے تھے جبکہ اس بات چیت کا آغاز، ماہ اپریل میں اسرائیلی فوج کی جانب سے وسطی شام میں واقع ترک فوج کے ممکنہ ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری کے بعد ہوا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بھچی ہوئی ہے: مشاہد حسین سید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے، پاکستان کا قطر، یو اے ای اور دیگر ممالک سے بھی معاہدہ ہو سکتا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مشاہد حسین سید نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، سعودی عرب کو جب بھی فوج کی ضرورت پڑی تو ہم بھیجیں گے، معاہدہ مسلم امہ اور علاقئی سالمیت کیلئے مثبت قدم ہے ، قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے ، پاکستان نے اسرائیل کے بڑے بھائی بھارت کو شکست دی ، پاکستان نے پیغام دیا کہ وہ اپنے دوست ممالک کا بھی دفاع کر سکتا ہے ، پاکستان کا قطر، یو اے ای اور دیگر ممالک سے بھی معاہدہ ہو سکتا ہے ، مسئلہ فلسطین پر سب سے موثر اور مضبوط آواز پاکستان نے اٹھائی، معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر صحافی عمران شفقت کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
مزید :