امریکا میں چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ؛ ہلاکتیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ایک مسافر بردار چھوٹا نجی طیارہ سان ڈیاگو کے رہائشی علاقے میں پر گر کر تباہ ہو گیا جس سے متعدد گھروں اور کاروں میں بھی خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔
عالمی خبر رساں ادارے طیارے میں غیرحتمی طور پر 10 کے قریب مسافر سوار تھے جب کہ جہاں طیارہ گرا وہاں اس سے بڑھ کر نقصان کا اندیشہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے افسران کو سڑک پر کھڑی گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ملی۔
سان ڈیاگو پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں اور 100 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
پولیس افسر ایسٹر نے تصدیق کی کہ حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 8 زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جس آبادی پر طیارہ گرا وہاں کئی گھروں اور کاروں میں آگ لگنے کے باعث بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ رہائشیوں کی بروقت منتقلی سے وہاں جانی نقصان نہیں ہوا۔
حادثے کی تحقیقات جاری ہیں فی الحال حکام نے طیارے کی قسم اور اس میں موجود افراد کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔