کراچی:

شہر قائد میں میں ڈکیت بے لگام ہوتے جار ہے ہیں، جس کے نتیجے میں راہ چلتے شہری یہاں تک کے بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔

 پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے اسکول سے گھر لوٹنے والے راہگیر بچے سمیت2 شہری زخمی ہوگئے جب کہ مسلح ملزمان موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 فرنیچرمارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کےدوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی شناخت 12 سالہ عبدالوہاب ولد عاقب اور 52سالہ عبدالرشید ولد عبدالرزاق کے نام سے کی گئی۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی۔ ایس ایچ او مومن آباد  نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار2 مسلح ملزمان ایک دوسرے موٹر سائیکل سوار شہری سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کچھ فاصلے پرپکٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے واردات ہوتا دیکھ کر للکارا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر شہری عبدالرشید اور اسکول سے واپس لوٹنے والا طالبعلم12 سالہ عبدالوہاب زخمی ہوئے جبکہ مسلح ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے بتایاکہ پولیس جائے وقوع کے ارد گرد لگے کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مسلح ملزمان کا سراغ لگا کرانہیں گرفتارکیا جا سکے۔

دریں اثنا سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ  گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے خاتون زخمی ہو گئی،  جسے فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت زکیہ زوجہ مصطفیٰ کے نام سے کی گئی ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ سے

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار