پشاور: جعلی رجسٹری کے ذریعے اراضی منتقل کرنے پر سب رجسٹرار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پشاور میں جعلی رجسٹری کے ذریعے اراضی منتقل کرنے پر سب رجسٹرار کو گرفتار کرلیا گیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے بتایا کہ سب رجسٹرار کے خلاف بدعنوانی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔
کراچی سرجانی پولیس نے وردی میں ملبوس دو جعلی پولیس...
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سب رجسٹرار کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش سب رجسٹرار پر الزامات درست قرار پائے گئے۔
گرفتار سب رجسٹرار ضلع سوات میں تعینات تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٹک ٹاک پر وڈیو اپ لوڈ کرنے پر دو نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد
لاہور:مناواں کے علاقے میں ٹک ٹاک پر وڈیو اپلوڈ کرنے پر باپ بیٹے نے دو نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کیا اور فائرنگ بھی کی جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
لاہور پولیس کے مطابق نوجوانوں پر تشدد کا واقعہ مناواں کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں فائرنگ بھی کی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے باعث ایک نوجوان کو دائیں ٹانگ اور بائیں انگوٹھے پر گولی لگی ہے۔
لاہور پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے الزام لگایا کہ نوجوانوں نے ان کے خلاف وڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی ہے۔
پولیس نے تشدد کرنے والے باپ بیٹے پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملک انور اور ان کے بیٹے عمیر نے دونوں نوجوان پر تشدد کیا، ملزمان کے تشدد سے علی رضا اور نواز نامی نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔