کراچی سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے ترجمان رینجرز نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی کی، کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے۔
سی ٹی ڈی سندھ نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم قوم پرست جماعت کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم نور محمد بھتا وصولی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم نور محمد نے اکثر اہم مقامات کی ریکی بھی کر رکھی تھی، ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو فتنہ الخوارج کے کمانڈر نے بھتا وصولی، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی لیے کراچی بھیجا تھا، ملزم نعمت اللّٰہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فتنہ الخوارج کا انتہائی سرگرم رکن ہے، ملزم 2018ء میں فتنہ الخوارج مفتی نور ولی گروپ میں شامل ہوا، ملزم نے افغانستان سے عسکری تربیت حاصل کی اور کے پی کے میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم 2019ء میں دہشت گردی کی کارروائی کے دوران گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، گرفتار ملزم نور محمد 2022ء میں فتنہ الخوارج اسلام الدین کے گروپ میں شامل ہوا جبکہ ملزم صابر اللّٰہ 2018ء میں فتنہ الخوارج مفتی نو رولی گروپ میں شامل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم صابر سوشل میڈیا پر فتنہ الخوارج کی کارروائیوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرتا تھا، ملزم صابر کر اچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا، گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں فتنہ الخوارج کی کارروائی نے کہا کہ کہ ملزم
پڑھیں:
پشاور میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب 4 ڈاکو ہلاک، 3 کا تعلق افغانستان سے
پشاور کے علاقہ میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے گینگ کے چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد بنگش نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے، ہلاک 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکوؤں نے حالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔