کراچی:

سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی مہران ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کورنگی مہران ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد نعمت اللہ عرف عابد، محمد نورعرف مانی اور صابر اللہ عرف دانیال کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے۔ ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں، گرفتار ملزمان کو فتنہ الخوارج کے کمانڈر رومان رئیس اور اسلام الدین نے بھتہ وصولی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے کراچی بھیجا تھا تاکہ سیکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کیا جا سکے۔

دوران تفتیش ملزم نعمت اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فتنہ الخوارج کا انتہائی سرگرم رکن ہے۔ ملزم 2018 میں فتنہ الخوارج مفتی نور ولی گروپ میں شامل ہوا۔ ملزم نے افغانستان کے شہر برمل سے عسکری تربیت حاصل کی اور وزیر ستان میں متعدد عسکری کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ 2019 میں وانا وزیرستان سے دہشت گردی کی کارروائی کے دوران گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ رہائی کے بعد دوبارہ سرگرم ہوا اور 2021 میں دوبارہ کے پی میں گرفتار ہوا اور کچھ عرصہ جیل میں رہنے کے بعد رہا ہوا اور دوبارہ فتنہ الخوارج کمانڈر اسلام الدین کے گروپ میں شامل ہوا اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کراچی پہنچا تھا۔

ملزم نور محمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2022 میں فتنہ الخوارج اسلام الدین کے گروپ میں شامل ہوا۔ ملزم کمانڈر رومان رائیس اور اسلام الدین کے حکم پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں بھتہ وصولی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ملزم نے اکثر اہم مقامات کی ریکی کرکے کمانڈر اسلام الدین کو بھیج چکا تھا اور کمانڈر اسلام الدین ملزمان کو رقم بھی بھجوا چکا ہے۔ ملزم کمانڈر اسلام الدین کے براہ راست رابطے میں تھا اور اسلام الدین کی ہدایت پر کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ملزم صابر اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2018 میں فتنہ الخوارج مفتی نو رولی گروپ میں شامل ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر فتنہ الخوارج کی کارروائیوں کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرتا رہا۔ گرفتار ملزم 2024 میں فتنہ الخوارج کے کمانڈر اسلام الدین کے کہنے پر اس کے گروپ میں شامل ہوا اور ملزم اسلام الدین کی ہدایت پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے کراچی پہنچا تھا تو ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کمانڈر اسلام الدین کے براہ راست رابطے میں تھا اور اس کی ہدایت پر کراچی میں دہشگردی کی کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو مع اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے دہشت گردی کی کارروائی کمانڈر اسلام الدین کے میں فتنہ الخوارج کراچی میں اور اسلام تھا اور ہوا اور

پڑھیں:

کراچی: عزیزآباد میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں عزیزآباد کے علاقے محمدی گراؤنڈ بلاک 8 میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی زید فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار

گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جسے مختلف وارداتوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ نے ایکسپلوزیو ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا
  • انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ، تفصیل جانئے
  • رینجرز اور سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • کراچی سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، فتنۃ الخوارج کے 3 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد
  • کراچی: عزیزآباد میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی سے کالعدم بلوچ عسکری تنظیم کا خطرناک دہشتگرد گرفتار، سنسنی خیز انکشافات
  • اسلام آباد: انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار، 21 پاسپورٹس برآمد
  • کراچی سے کالعدم بلوچ ملیٹنٹ آگنائزیشن کا خطرناک دہشتگرد گرفتار، سنسنی خیز انکشافات