پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں بھرتیوں کیلئے پیپر لیک ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور پیپر کس نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اور کیسے لیک ہوا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک معاملے پر ڈائریکٹر ایچ آر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اے ڈی سیکیورٹی آسامی کا پیپر سوشل میڈیا پر شان علی جاکھرانی نامی امیدوار نے کیا تاہم پیپر لیک کیسے ہوا، موبائل فون یا پھر پین میں لگے ڈیوائس استعمال ہوا اس پہلو کو بھی تحقیقات میں دیکھا جا رہا ہے۔
پی اے اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کا پیپر 22 جون کو لیا گیا، آسامی کے لیے ٹیسٹ صبح 10 بجے سے ایک بجے تک تھا اور بتایا گیا کہ جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کردیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ دوپہر کو تین بجے پیپر کا ایک صفحہ کسی نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اورلیک کرکے پیپر کو ڈیلیٹ کیا گیا اور پی اے اے کی ٹیم نے معاملے کی تحقیقات میں شان علی جاکھرانی کے پیپر سے وہ لیک شدہ پیپر میچ کرگیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی پر لیک لیک کی
پڑھیں:
جنوبی کوریا: سابق صدر کیخلاف شمالی کوریا کو اکسانے کی تحقیقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک ) جنوبی کوریا کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر یون سک یول نے اپنے دور میںشمالی کوریا کو فوجی کارروائی پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ سال مارشل لاکی تحقیقات کرنے والی خصوصی استغاثہ ٹیم کا کہنا ہے کہ غیر ملکی جارحیت میں مدد کرنے کے شبہے میں فوجی اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے شمالی کوریا میں ڈرون حملے کا حکم دیا ہو گا تاکہ فوجی ردعمل کو بھڑکانے کی کوشش کی جائے اور مارشل لاکا جواز بنایا جا سکے۔ خصوصی استغاثہ ٹیم کے ایک رکن نے صحافیوں سے بات کی لیکن تفتیش کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ خصوصی پراسیکیوٹر نے ایک فوجی افسر کی آڈیو ریکارڈنگ حاصل کی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ سابق صدر نے کمانڈر کو یہ حکم دیا تھا۔