ملک ہے تو ہم ہیں، ایک ٹولہ اسرائیل اور بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
وفاقی وزیر کا شانگلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری دلیر افواج نے بھارتی فرعونیت کو شکست دی، پاکستان نے پوری دنیا میں ثابت کیا بھارت اور مودی کا بیانیہ جھوٹا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں اور سیاست بھی ہوگی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے شانگلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹولہ اسرائیل اور بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وہ ٹولہ کہہ رہا ہے محرم کے بعد احتجاج کریں گے، عوام اس ٹولے کے ایجنڈے کو مسترد کریں گے۔ امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دلیر افواج نے بھارتی فرعونیت کو شکست دی، پاکستان نے پوری دنیا میں ثابت کیا بھارت اور مودی کا بیانیہ جھوٹا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دشمن انتشار اور تقسیم پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے: احسن اقبال
احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دشمن انتشار اور تقسیم پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔
نارووال میں یومِ عاشور کے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امامِ عالی مقام رضی اللّٰہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اپنی شہادت سے دنیا میں عظیم مثال قائم کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہمیں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا۔