یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گجرات سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا۔وافی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے مطابق 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثےکے مرکزی ملزم محمد سعید عرف سعید سنیارا کو ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔2023 میں لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو جون 2023 میں یونان میں حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 300 پاکستانیوں سمیت 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔واضح رہے تحقیقات کے بعد نام سامنے آنے پر سعید سنیارا کو وزرات داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: عزیزآباد میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں عزیزآباد کے علاقے محمدی گراؤنڈ بلاک 8 میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی زید فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار
گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جسے مختلف وارداتوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعے کی ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔