یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم سعید عرف سعید سنیارا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد(او صاف نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثےکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثےکے مرکزی ملزم محمد سعید عرف سعید سنیارا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کشتی حادثےکے بعد تحقیقات میں سعید سنیارا کا نام سامنےآیاجس کے بعد سعید سنیارا کو وزرات داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل کیاگیاتھا۔
واضح رہے کہ لیبیاسےاٹلی جانے والی کشتی کو جون 2023 میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں 500کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 300کےقریب پاکستانی تھے۔
گندم اور میدا سستا ہونے کے باووجود نان، روٹی اور بیکری آئٹمز کی قیمتیںکم نہ ہوسکیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سعید سنیارا
پڑھیں:
اسلام آباد: انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار، 21 پاسپورٹس برآمد
اسلام آباد:ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسد عباس کے نام سے ہوئی جسے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 21 پاسپورٹس برآمد کیے گئے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اسد عباس بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث تھا۔ ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔