کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس پر کل سے پارکنگ بالکل مفت ہوگی، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس پر کل سے پارکنگ بالکل مفت ہوگی، 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پر پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پارکنگ کے نام پر غیر قانونی پیسے لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔
رقم وصولی کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، مرتضیٰ وہاب کا سعید غنی کو خطمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گیس کی فراہمی ضروری ہے مگر سڑکوں کی مرمت بھی اتنی ہی اہم ہے، بیشتر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، حالیہ بارشوں سے مزید بگاڑ پیدا ہوا۔
میئر کراچی نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری کرکے پارکنگ فیس کا بوجھ شہریوں سے ہٹا دیا جائے گا، کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی پارکنگ فیس کی ضرورت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رواں سال فروری میں پارکنگ مفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس کا فیصلہ اب تک نہیں ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پارکنگ فیس میئر کراچی وہاب نے نے کہا
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔