کے ایم سی نے شہر بھر میں سڑکوں سے پارکنگ فیس ختم کردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کراچی:
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمی کراچی کی حدود میں واقع سڑکوں پر منگل سے چارجڈ پارکنگ ختم کردی، کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس پر کل سے پارکنگ بالکل مفت ہوگی صرف چند ایسے مقامات ہے جو چاردیواری میں ہیں وہاں پارکنگ فیس وصول کی جائے گی۔
ایکسپریس کے مطابق مئیر مرتضیٰ وہاب نے رواں سال فروری میں کے ایم سی کی حدود میں شہریوں کے لیے پارکنگ مفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مئیرکراچی نے کہا کہ پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ پارکنگ فیس کا بوجھ شہریوں سے ہٹایا جائے۔
مئیر کراچی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے پارکنگ فیس کی مد میں ملتے تھے تاہم اب پارکنگ فیس کی ضرورت نہیں کے ایم سی مالی طورپر مستحکم ہے اور اپنے پاؤں پر کھڑی ہے۔
مئیر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کی حدود میں 106 مرکزی سڑکوں پر میں 46 پارکنگ سائیڈز ہیں جہاں پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نے چارجڈ پارکنگ عملے، ڈپٹی کمشنرز اور ٹریفک پولیس کو مطلع کردیا ہے کہ کے ایم سی کی مرکزی سڑکوں پر کوئی پارکنگ فیس وصول نہ کرے جبکہ چاردیواری میں جو پارکنگ ہے جن میں بارہ دری، ڈولمین سینٹر، سفاری پارک، چڑیاگھر اور جو چند پارکنگ ایریا ہے وہاں پارکنگ فیس وصول کی جا ئے گی۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں اگر کسی نے پارکنگ کی فیس وصول کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، شہریوں کو سہولت دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوسکا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ایم سی کی کی حدود میں پارکنگ فیس نے کہا کہ فیس وصول کراچی نے وہاب نے
پڑھیں:
سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل، سکھر کے طلبہ نے تاریخ رقم کردی
سکھر میں 3 ہزار سے زیادہ طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر ایک تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
بدھ کو سکھر میں 3080 طلبہ نے معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔
پبلک اسکول سکھر میں 3,080 طلباء نے مل کر انسانی پاکستانی قومی پرچم تشکیل دیا
سکھر سے محمد اطہر اللہ کی رپورٹ#Pakistan #IndependenceDay #Sukkur #HumanFlag #PublicSchoolSukkur #14August #PakistanNews #JashneAzadi #MuhammadAtharullah #Patriotism pic.twitter.com/lBx5Rd4buN
— APP (@appcsocialmedia) August 13, 2025
یہ تقریب سکھر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، جس میں پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔
کئی روز کی محنت اور ریہرسل کے بعد سبز و سفید لباس میں ملبوس بچوں نے بھرپور قومی جذبے کے ساتھ یہ تاریخی انسانی پرچم مکمل کیا۔
تقریب میں شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور قومی یکجہتی، پاکستان کی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کے لیے ہر قربانی کا عہد بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں پاکستانی قوم آج جشن آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منا رہی ہے، اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسانی ماڈل جشن آزادی پاکستان سبز ہلالی پرچم سکھر طلبہ نیا ریکارڈ قائم وی نیوز