رقم وصولی کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، مرتضیٰ وہاب کا سعید غنی کو خط
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا کہ تمام ٹی ایم سیز کو فوری ہدایت دی جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو۔فائل فوٹوز
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں سڑکوں کی کھدائی کے بدلے روڈ کٹنگ چارجز ٹی ایم سیز کو وصول ہوئے ہیں، تاہم رقم وصول کرنے کے باوجود بیشتر ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی۔
کراچی کے علاقے گارڈن میں اب تک پانی سڑک پر موجود ہے جسکی وجہ شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، اولڈ سٹی ایریا میں بولٹن مارکیٹ، نیو چالی، گرومندر لیاری سمیت کچھ علاقوں میں تاحال بارش کا پانی موجود ہے۔
میئر کراچی کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ کراچی میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت حالیہ برسوں میں کی گئی تھی۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز نے سندھ حکومت کی مدد سے سڑکوں کی مرمت کی۔ مگر اب شہر کی اہم شاہراہیں اور گلیاں یوٹیلیٹی اداروں کی جانب سے کھودی گئیں ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گیس کی فراہمی ضروری ہے مگر سڑکوں کی مرمت بھی اتنی ہی اہم ہے، بیشتر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، حالیہ بارشوں سے مزید بگاڑ پیدا ہوا۔
کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے.
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتوں میں بار ہا مرمت فنڈز صرف سڑکوں پر خرچ کرنے کی بات کی، ٹاؤنز حدود سے تجاوز کرکے کے ایم سی کی سڑکوں کے چارجز بھی وصول کر رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا کہ تمام ٹی ایم سیز کو فوری ہدایت دی جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سڑکوں کی مرمت ٹی ایم سیز وہاب نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔