اعزاز قوم، جانباز افسروں، سپاہیوں شہدا کے نام، فیلڈ مارشل عاصم منیر: یادگار شہداء پر خصوصی گارڈ آف آنر تقریب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، پاکستان کی مسلح افواج اور بالخصوص سویلین اور مسلح افواج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور غازیوں کے نام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے جانباز سپاہیوں اور افسران کے نام ہے، بالخصوص ان شہداء کے نام جنہوں نے بھارت کی بلااشتعال، بزدلانہ اور غیرقانونی جارحیت کے خلاف فولادی دیوار بن کر دفاع کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو یمنی فوج نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے، داغے گئے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے بیلسٹک میزائل داغا ہے، جس کے بعد مقبوضہ فلسطین کے بڑے علاقوں میں الارم کے سائرن بج گئے۔ ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو یمنی فوج نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے، داغے گئے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ایک بیلسٹک میزائل داغا۔ حملے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور وسطی مقبوضہ فلسطین کے کئی قصبوں میں خطرے کے سائرن بج گئے۔
حملوں کی ایسی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، جن میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کا دفاعی نظام یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔ اگرچہ اسرائیلی فوج نے میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن اسرائیلی اخبار ہیوم کا کہنا ہے کہ یمنی میزائل حملے نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو لے جانے والے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کر دیا۔ یمنی مسلح افواج نے یہ میزائل ایک گھنٹہ قبل صوبہ الحدیدہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے کے جواب میں داغا۔