لاہور:

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں بھارتی جارحیت کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ینگ پارلیمنٹرین فورم نے کیا، جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، فورم کی چیئرپرسن آمنہ شیخ سمیت دیگر اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

تقریب کا مقصد قومی یکجہتی اور شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا تھا جبکہ مقررین نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) گورنر نے پنجاب اسمبلی کا 34واں اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس آج 3 نومبر 2025ء، پیر دوپہر کو 2 بجے ہو گا۔ صدارت سپیکر ملک محمد احمد خاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی ہند کا بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اظہار تشویش
  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں
  • ٹی ایل پی پر پابندی اچھی بات ہے، کسی دہشتگرد تنظیم سے بات نہیں کرنی چاہیے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ
  • گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء سے حلف لیا
  • خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا