فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے یہ اعزاز پوری قوم، مسلح افواج، اور بالخصوص سویلین و عسکری شہدا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانبازوں کے نام کیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستانی قوم اور ان بہادر مرد و خواتین کے نام ہے جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولاد کی دیوار (بنیان مرصوص) بن کر وطن کا دفاع کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بُنیان مرصوص جی ایچ کیو راولپنڈی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ن گارڈ آف آنر یادگار شہدا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ب نیان مرصوص جی ایچ کیو راولپنڈی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ن گارڈ آف آنر یادگار شہدا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے: شیری رحمان
—فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ملک کو سفارتی سطح پر بہت فتوحات مل رہی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، یہ سنگ میل ہے۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ خطرات پوری دنیا میں لاحق ہیں، بھارت کا جارحانہ رویہ اب کھل کے میدان میں بھی آگیا ہے۔
ریاض/اسلام آباد پاکستانی فوجی طاقت اورسعودی...
انہوں نے کہا کہ نفرت اب بھارت کے لیے نظریہ بن چکی ہے، اسرائیل اور بھارت ایسے ممالک ہیں جنہوں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےجب کمیٹی سے استعفا دیا تو مجھے بہت برا لگا، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ تعمیری کام کرنا چاہتے ہیں۔