فیصل آباد،بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)فیصل آباد میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقہ ریاض گارڈن میں غیرت کے نام پر 23 سالہ شان علی نے اپنی 30 سالہ بہن صوبیہ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کیا۔
(جاری ہے)
ملزم کو مقتولہ کے کردار پر شبہ تھا، بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھ کر لئے -
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
وقاص احمد: لاہورڈیفنس فیز 6 میں کوڑے کے ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
پولیس نے جاں بحق ہونےوالے تینوں افراد کی لاشیں بغیر کارروائی کے ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین ٹرک ڈرائیور اور ٹرک مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔
ڈی ایچ اے میں گاربیج ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیاتھا،حادثے میں 27 سالہ ناصر ، 48 سالہ شان محمد اور 19 سالہ محمد حفیظ جاں بحق ہوگئے تھے،تینوں افراد کا تعلق قصور سے تھا۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق