لاہور‘ فیصل آباد‘سانگلہ ہل (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) شالیمار ایکسپریس ریلوے پھاٹک پر کھڑی اینٹوں سے بھری ٹریکٹر  ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ سمیت 25مسافر زخمی‘ انجن بری طرح متاثر‘ ٹرین کی 2بوگیاں الٹ گئیں‘ ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ حادثہ کے باعث ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔ ریل ٹریک ریلوے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ گذشتہ صبح 4بجے کے قریب کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس لاہور جا رہی تھی کہ جب وہ چک جھمرہ کے علاقہ 142رب گھڑتل ریلوے پھاٹک پر پہنچی تو ریلوے پھاٹک پر اینٹوں سے لوڈ ٹرالی جس کا ڈیزل ختم ہونے پر ریلوے ٹریک پر کھڑی تھی، سے زوردار دھماکے کے ساتھ ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور شالیمار ایکسپریس کا انجن بری طرح تباہ ہو گیا اور ٹرین کی 13بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ اچانک حادثہ پر ٹرین میں سوار مسافروں کی چیخ وپکار نے آسمان سر پر اٹھا دیا جبکہ دو بوگیاں الٹ گئیں۔ ٹرین ڈرائیور سمیت متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ المناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ شدید زخمیوں میں 20سالہ اسماعیل ولد منور سکنہ ملتان‘ 33سالہ غلام جیلانی ولد محمد خالد سکنہ عباس پور‘ 58سالہ ذوالفقار ولد سردار بخش سکنہ عباس پور‘ 43سالہ وحید احمد ولد نصیر احمد سکنہ سمندری کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ دیگر معمولی زخمیوں کو موقع پر مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا۔ حادثے کے باعث فیصل آباد سے لاہور ریلوے ٹریک ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا۔ کراچی ودیگر شہروں سے براستہ فیصل آباد لاہور جانے والی ٹرینیں فیصل آباد سٹیشن پر روک لی گئیں۔ میانوالی سے آنے والی ماڑی انڈس ٹرین کو واپس میانوالی بھجوا دیا گیا۔ جبکہ ریلوے کے عملے نے ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقامی آبادیوں نے مسافروں کو پانی وناشتہ کروا کر انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ریلوے ٹریک کر دیا

پڑھیں:

کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 

ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل