وفاقی حکومت نے4 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے4 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ، جس کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل ڈاکٹر محمد فاروق حسن کو ڈیپوٹیشن پر اینیمل ہسبینڈری کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔
اسحاق ڈار کی چین اور افغان ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کراچی محمد رضوان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ و کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔ میڈیکل افسر محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر محمد اخلاق کی خدمات پولی کلینک اسلام آباد کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔ اس کےعلاوہ خپرنسپل محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا مسٹریس عندلیب کی خدمات فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔
مودی کے بھونپو ارناب گوسوامی پر پاکستان کے متعلق جھوٹ پھیلانےکا مقدمہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری
پاکستان سٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔