نادرا کا اہم آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
سٹی 42 : نادرا نے اہم آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اہم آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کیلئے درخواستیں بھی طلب کر لی گئیں ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیٹا اینالیسز کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں، اس کے علاوہ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سسٹم ایڈمنیسٹریٹر این او سی کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
سائبر سیکورٹی کوورنس پالیسی اینڈ اسٹینڈر ایکسپرٹ کیلئے درخواستیں لی جائیں گی، جبکہ انفااسٹیکچر انجینئر، سافٹ ویئر ڈویلپر جاوا کی آسامی کیلئے بھی درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
خواشمند درخواست گزار متعلقہ آسامیوں کیلئے درخواستیں آن لائن جمع کروائیں گے ۔
نادرا کی جانب سے متعلقہ آسامیوں پر اپلائی کرنے کیلئے آخری تاریخ یکم جون مقرر کی گئی ہے ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کیلئے درخواستیں آسامیوں پر
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔