9 مئی کو پاکستان میں جو ہوا وہ بھارت کی جانب سے پہنچنے والے نقصان سے زیادہ تھا، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو کچھ بھارت نے 6 اور 7 مئی کو کیا اور جو کچھ 9 مئی کو یہاں ہوا، ان دونوں میں کوئی فرق نہیں بلکہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس نے پاکستان کو زیادہ نقصان پہنچایا۔
سرگودھا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جن وردیوں کو 9 مئی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آج انہی وردیوں نے دشمن کے حملے کا دفاع کرکے ہماری آزادی کا تحفظ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر نے وہی کچھ کیا جو ایک دشمن ملک یا دہشتگرد تنظیمیں کرتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس انداز سے ہماری فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، اسی طرز پر حالیہ دنوں بھارت کی جانب سے بھی کوششیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں: جا بجا لٹکتی بجلی کی تاروں سے چھٹکارا، مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنادی
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے دشمن کے رافیل طیارے مار گرائے اور یہ ہمارے نوجوان ہی ہیں جو اس ملک کی اصل دفاعی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ اگر کوئی ملک پاکستان کی جانب میلی نظر ڈالے گا تو اسے ہمارے باہمت نوجوانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کے وہ وسائل استعمال کر رہی ہے جو پہلے سے موجود تھے، مگر سابقہ ادوار میں انہیں ضائع کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم پنجاب کے بچوں کو ایک ایسا نظام دیں جو ہر قسم کے سیاسی اثرات سے پاک ہو۔
تعلیم کے شعبے میں اقدامات پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران محکمہ تعلیم کو 110 ارب روپے دیے جارہے ہیں اور ہدایت دی ہے کہ صوبے کے کسی سرکاری اسکول میں کلاس رومز کی کمی نہ رہے۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرز حکمرانی سے پریشان کیوں ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپس، اسکالرشپس اور الیکٹرک بائیکس جیسے اقدامات کی تو ابھی شروعات ہے، اگر اللہ نے موقع دیا تو آئندہ 4 سالوں میں ہم عوام کو ترقی کے تمام ممکنہ وسائل فراہم کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے آخر میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک میں ترقی کا عمل یکساں طور پر آگے بڑھے اور نوجوان نسل ملکی استحکام اور ترقی کے لیے فولادی دیوار بن جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز کہنا تھا مئی کو کہا کہ
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :