کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے بعد سندھ کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یکم جون سے 31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی، موسم گرما کی چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا، جس کے تحت یکم جون سے 31 جولائی تک صوبے بھر کے سکول اور کالجز بند رہیں گے۔

دوسری طرف وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بھی صوبے کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سکولوں میں 28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوجائیں گی، تعطیلات سے پہلے جتنے دن تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی اس دوران سکولوں کی ٹائمنگ صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 11 بج کر 30 منٹ تک ہوگی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ صوبے میں گرمیوں کی جلد چھٹیوں سے متعلق فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا، چھٹیوں کی تاریخ میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے مشاورت جاری تھی، جس میں موسمی صورتحال اور آئندہ چند روز کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی اور ہیٹ ویو الرٹ کا جائزہ لیا گیا اور ان کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے سکولوں میں اس بار گرمیوں کی تعطیلات 28 مئی سے کردی جائیں گی۔

بتایا جارہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کیلئے بھی ہیٹ ویو الرٹ جاری کیاہے یعنی رواں ہفتے کے دوران بھی شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس ہفتے کے دوران ہوا کا زیادہ دباو موجود رہنے کا امکان ہے، 24 مئی تک ملک کے جنوبی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے، دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بھی دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی تعطیلات کا اعلان موسم گرما کی گرمیوں کی پنجاب کے رہنے کا میں بھی

پڑھیں:

سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے تعطیلات کا اعلان کیا۔جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جون 2025 سے 31 جولائی 2025 تک اسکول میں تعطیلات رہیں گی۔مزید کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری و نجی اسکول پر یکساں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ  میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
  • سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
  • خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
  • خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان