یونان(نیوز ڈیسک)یونان میں جنوبی جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے متعدد جزائر میں آج صبح 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس نے مقامی افراد میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کریٹ کے ساحلی علاقے ایلونڈا سے تقریباً 36 میل دور تھا، جس کے بعد سونامی کے آنے کے خدشات نے مزید اضطراب پیدا کر دیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے باعث ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم، یونان کی فائر بریگیڈ کے مطابق کریٹ کے تمام دستے ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

یورپی مغربی بحیرہ روم سیسمولوجیکل سینٹر نے اس زلزلے کے بعد یونان، ترکی، اٹلی، فرانس اور پرتگال کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: زلزلے کے کے بعد

پڑھیں:

بڑے سمندری طوفان کا خطرہ ، الرٹ جاری کر دیا گیا

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان طوفان کے خطرے کے پیش نظر خبردار کردیا، ہوا کے کم دباو کے اثرات کراچی پر بھی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بحیرہ عرب مشرقی وسطیٰ میں ہوا کے کم دباؤ کے سسٹم بننے کا امکان ہے، آئندہ 12 گھنٹوں میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ تشکیل پائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سسٹم کا شمال کی جانب بڑھنے اور شدت اختیار کرنے کا امکان ہے تاہم اگلے 36 گھنٹوں میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو کے اثرات کراچی پر ہوں گے، جس سے آنے والے دنوں میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہوا کا کم دباو بھارتی صوبے گجرات کی طرف بڑھنے کے امکانات ہیں، جس کی صورتحال کا وقت کے ساتھ ساتھ پتہ چلتا رہے گا

اس سمندری طوفان سے مون سون کو بھرپور بوسٹ ملے گا، ہو سکتا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے پاکستان میں بھی پری مون سون کی بارشیں ہو جائیں۔

اس ممکنہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

حکام نے مشورہ دیا ہے کہ ماہی گیر، مسافر اور سمندری نقل و حمل سے وابستہ افراد صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • یونانی جزیرے کریٹ کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ، جھٹکے مصر تک محسوس ہوئے
  • یونان کے جنوبی جزیرے میں 6.1 شدت کا زلزلہ
  • یونیسیف کی خضدار میں سکول بس پر خوفناک حملے کی شدید مذمت
  • بڑے سمندری طوفان کا خطرہ ، الرٹ جاری کر دیا گیا
  • لاہور  میں داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی، سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • موٹروے پر خوفناک حادثہ، بس کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق،20 زخمی
  • دوران سفر ڈرائیور کی نیند خوفناک حادثے کا سبب بن گئی، 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی
  • پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا
  • موسم پھر بے لگام،گرمی کی شدت میں مزید اضافہ، ملک ہیٹ ویو الرٹ جاری۔