Daily Mumtaz:
2025-05-22@18:04:23 GMT

گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ کی بجلی بحال

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ کی بجلی بحال

کےالیکٹرک نے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال کردی۔

کراچی کو بجلی تقسیم کار کمپنی کے ترجمان کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد پانی کی روانگی بھی دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کیبل اور سی ٹی فالٹ کا کام رات 1 بجکر 35 منٹ پر مکمل ہوا، جس کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام تکنیکی مسائل حل ہونے کے بعد پمپنگ اسٹیشن معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور شہر کو پانی کی سپلائی مرحلہ وار بحال کی جا رہی ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گھارو پمپنگ اسٹیشن کے مطابق

پڑھیں:

کراچی کے صارفین کیلیے اچھی خبر؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟

اسلام آباد:

شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبرہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 5 روپے 02 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی درخواست پر سماعت ہوئی،   جس میں کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ 5 روپے 02 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق  درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

تفصیلی سماعت کے بعد نیپرا نے کےالیکٹرک کی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، جس کا تفصیلی فیصلہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چین نے خضدار میں سکول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی
  • کراچی کے صارفین کیلیے اچھی خبر؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟
  • پاکستان میں عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
  • گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ کی بجلی بحال، کراچی کو پانی کی فراہمی شروع
  • گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی معطل ہونے سے کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر
  • پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی
  • کے پی:سرکاری اسکولز میں سہولتوں کے فقدان کا انکشاف
  • چین اور روس چاند پر ایٹمی بجلی گھر بنائیں گے
  • چین اور روس کا چاند پر ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ کیا ہے؟