گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی معطل ہونے سے کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
کراچی:
کراچی: گھارو پمنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کیبل اور سی ٹی فالٹ صبح ساڑھے 10 بجے ہوا اور کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی فالٹ تاحال صحیح نہیں ہوسکا۔
ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک فالٹ کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے، جس سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پمپنگ اسٹیشن معطل ہونے کی وجہ سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقے متاثر ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پمپنگ اسٹیشن
پڑھیں:
اسٹارلنک کی سروس میں خلل، امریکا میں ہزاروں صارفین متاثر
ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک میں سروس متاثر ہوئی ہے۔ اسٹارلنک کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ اسٹارلنک فی الحال سروس میں خلل کا سامنا کر رہا ہے۔ ہماری ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔
آؤٹج ٹریکنگ ویب سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق، امریکہ میں 43 ہزار سے زیادہ صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ صارفین نے انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ اور غیر متوقع ڈس کنیکشن کی شکایات درج کرائی ہیں۔کئی صارفین نے انٹرنیٹ کی بندش اور کنکشن میں مسئلہ کی شکایات کی ہیں۔
اسٹارلنک، ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘ کی جانب سے چلائی جاتی ہے۔ یہ سروس کم مدار والے سیٹلائٹس کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے۔ دور دراز علاقے، جنگ زدہ یا مشکل رسائی والے علاقوں میں لوگ اس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
اسپیس ایکس نے ابھی تک اس سروس آؤٹج پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسٹارلنک دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کو انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے اور خاص طور پر ان علاقوں میں اہم سہولت ہے جہاں عام انٹرنیٹ دستیاب نہیں۔
Post Views: 2