Nawaiwaqt:
2025-05-24@03:16:09 GMT
خیبر میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق پختونخوا کے قبائلی علاقے خیبر میں ملک دین خیل کے جنگلات سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ تینوں افراد کو گزشتہ روز مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد: چکری کے قریب 2 گاڑیوں سے 2 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد
—فائل فوٹواسلام آباد میں چکری کے قریب دو گاڑیوں سے 2 ہزار کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت اسلام آباد لے جایا جا رہا تھا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مضرِ صحت گوشت تلف کردیا گیا جبکہ ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔