یمن : حوثیوں کے خفیہ اسلحہ گودام میں دھماکہ ، 19 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
یمن (نیوز ڈیسک) دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرق میں واقع بنی حشیش کی علاقے صرف میں جمعرات کے روز حوثیوں کے ایک اسلحہ گودام میں زوردار دھماکہ ہوا۔
ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ کسی فرد کے فعل کا نتیجہ تھا، کیوں کہ گودام کے مقام پر کوئی فضائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ گودام زیر زمین اور خفیہ نوعیت کا تھا۔
گودام میں دو گھنٹوں تک دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران گولہ بارود اردگرد کے علاقوں میں بکھر گیا، جس سے قریبی عمارتوں، دکانوں اور رہائشی گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور تقریباً 40 زخمی ہوئے ہیں۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 مئی کو اعلان کیا تھا کہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے روک دیئے گئے ہیں، کیوں کہ “حوثیوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں”۔
ادھر اسرائیلی حکام نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیل اس معاہدے کا فریق نہیں ہے جس کا اعلان ٹرمپ نے کیا ہے، اور اسرائیل حوثی اہداف پر حملے جاری رکھے گا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے واضح کیا ہے کہ تل ابیب کو امریکہ کی جانب سے حوثیوں پر بم باری بند کرنے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اسرائیلی وزیر دفاع، یسرائیل کاتز نے بھی کسی حوثی حملے کی صورت میں “شدید رد عمل” کی دھمکی دی ہے۔
دوسری طرف حوثیوں کے سیاسی دفتر کے رکن عبد المالک العجری نے اعلان کیا ہے کہ “امریکیوں کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے میں اسرائیل شامل نہیں ہے”۔
یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیلی فوجی اڈوں اور غزہ پٹی کے اطراف کی بستیوں پر حملہ کر کے اسرائیل کے ساتھ جنگ چھیڑ دی تھی۔ اس وقت سے حوثیوں نے اسرائیل کی جانب اور بحیرہ احمر میں ان بحری جہازوں پر درجنوں میزائل حملے کیے ہیں جنھیں وہ اسرائیلی یا اسرائیل جانے والے قرار دیتے ہیں۔
مارچ 2025 سے امریکہ نے حوثیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا، جب کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں صنعاء، بالخصوص اس کے ہوائی اڈے اور الحدیدہ شہر پر درجنوں حملے کئےہیں۔
یہ تمام کارروائیاں اس وقت جا کر رکیں جب امریکی صدر نے ایک معاہدے کے تحت جس میں سلطنت عمان نے ثالثی کی، حوثیوں پر حملے روکنے کا اعلان کیا۔
قائد ایم کیوایم لندن الطاف حسین کا قریبی ساتھی جاوید لنگڑا بھارت میں انتقال کرگیا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حوثیوں کے
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی ٹرین حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے، آپریشن کا سلسلہ مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں شروع کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گرد کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔