صدر مملکت آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف وفد کی اہم ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف وفد کی اہم ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر وسطی ایشیا جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی ملاقات، پاکستان کی معاشی صورتحال اور جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا۔ پروگرام سے پاکستان میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ترقی پزید ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے۔
صدر مملکت نے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ پروگرام سے پاکستان میں افراطِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی خسارہ میں استحکام لانے میں مدد ملی۔وفد نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام پر اطمینان کا اظہارِ کیا۔صدر مملکت نے معیشت کی بہتری کیلئے وزارتِ خزانہ اور اسکی ٹیم کے اقدامات کو بھی سراہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن کا بے ضابطگیوں کی شکایات پر نوٹس ، جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیر کا انتخاب خطرے میں پڑ گیا الیکشن کمیشن کا بے ضابطگیوں کی شکایات پر نوٹس ، جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیر کا انتخاب خطرے میں پڑ گیا خیبرپختونخوا حکومت کا بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ وزارت صحت کا ڈینگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل،اب 10جون کو پیش کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 3خطرناک دہشتگرد ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عالمی مالیاتی ادارے پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے پاکستان میں آئی ایم ایف
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا،فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔
مزید :