آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کیلیے مددگار ثابت ہوا، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطٰی، وسط ایشیاء اور وفد کے دیگر اراکین نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے پروگرام سے پاکستان میں افراطِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی خسارہ میں استحکام لانے میں مدد ملی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا۔
ایکسپریس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا، آئی ایم ایف ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہا، وفد نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے، پروگرام سے پاکستان میں افراطِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی خسارہ میں استحکام لانے میں مدد ملی۔
صدر مملکت نے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کا شکریہ ادا کیا اور معیشت کی بہتری کیلئے وزارتِ خزانہ اور اس کی ٹیم کے اقدامات کو سراہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں نے پاکستان پاکستان کی صدر مملکت
پڑھیں:
آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی میں تعاون جاری رکھنے کا عزم
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اظہارِ اطمینان کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، میکرو اکنامک سطح پر اصلاحات کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے گی۔