data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کے مطابق بولرز میں پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان کی نشرح سندھو کی ایک درجے بہتری ہوئی ہے اور وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔

بولرز میں بھارت کی دیپتی شرما 1 درجے بہتری سے دوسرے نمبر پر آ گئیں۔ٹی ٹوئنٹی ویمن بیٹرز میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا، اس موقع پر بتایا گیا کہ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں فخر زمان، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

بابر اعظم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف انجری کے باعث سیریز سے باہر ہیں، فاسٹ باؤلر حسن علی کو بھی اسکواڈ میں جگہ نہیں ملی۔

چیف سلیکٹرز کے مطابق یہ اسکواڈ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز ڈھاکا میں 20 سے 24 جولائی 2025 تک کھیلی جائے گی، تینوں میچ شیر بنگال نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ویمن ٹی20 رینکنگ: بولنگ میں سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
  • پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سائبرسیکورٹی انڈیکس ،سعودی عرب کی دنیا بھر میں پہلی پوزیشن برقرار
  • اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ قطر میں جاری، معاہدے کی امیدیں برقرار
  • عمران خان سزا یافتہ مجرم ہیں‘کوئی سیاسی مقدمہ نہیں‘احسن اقبال
  • قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے پاکستان کی 8,126میٹر بلند پہاڑی نانگا پربت سر کر لی
  • القرآن
  • پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
  • اشتہار