2025-05-23@18:19:52 GMT
تلاش کی گنتی: 12981

«استحکام لانے میں»:

    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفارتی وفود مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی ترجیحات بیان کیں، وفود مؤثر طریقے سے پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفود نے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سفارتی وفود مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی سفارتی ترجیحات بیان کیں، وفود مؤثر طریقے سے پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے وفود دنیا میں پاکستان کا پیغامِ...
    عید قرباں پر سب سے اہم مرحلہ قربانی کا جانور خریدنے کا ہوتا ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں جانور خریدنا ایک چیلنج بن چکا ہے کیوں کہ منڈی کے 2,3 چکر لگانا ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ کو قیمتوں کا اندازہ ہوسکے لیکن منڈی جانا اور اس گرمی میں تمام اسٹالز دیکھنا اورن اپنا من پسند جانور خریدنا کوئی آسان کام نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مویشی منڈی سج گئی، اس سال جانوروں کی قیمتیں کیا ہیں؟ تاہم اب یہ مسئلہ بھی حل ہوتا جا رہا ہے۔ آن لائن شاپنگ سے تو سب واقف ہوں گے ہی؟ اب باقی اشیا کی طرح آن لائن جانور بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ حسن گوٹ کلب کے نام سے ایک ویب سائٹ...
    کوئٹہ میں خواتین کے لیے ڈیجیٹل لائبریری قائم کردی گئی ہے، ڈاکٹر لال محمد کاکڑ نے سانحہ سول اسپتال کے شہدا کے نام سے منسوب ایک لائبریری قائم کی ہے، خواتین کی اس واحد مخصوص لائبریری میں نفرت کا جواب علم، شعور اور قلم کی روشنی سے دیا جائے گا۔ 8 اگست 2016، سانحہ سول اسپتال، وہ سیاہ دن جس نے بلوچستان کے دل کو زخمی کردیا، سانحہ میں شہید ہونے والے 72 افراد میں باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ بھی شامل تھے ان کے بھائی ڈاکٹر لال محمد کاکڑ  نے شہدا کی یاد میں اور دہشتگردوں کے بارود کا مقابلہ علم کی روشنی سے کرنے کا عزم رکھتے ہوئے شہدائے 8 اگست کے نام سے لائبریری قائم کی۔ علم دوستی...
    سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کپتان اینجلو میتھیوز نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ گال میں شیڈول ٹیسٹ 17 جون سے شروع ہوگا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے ملک کو ان کی ضرورت ہوگی وہ سفید بال فارمیٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر نے 119 ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی جبکہ 34 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد کے ارکان نے ملاقات کی ۔ اس اعلیٰ سطح کے وفد کو پاکستان کا مؤقف عالمی دارالحکومتوں میں پیش کرنے کی ذمے داری سونپی گئی  ۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے وفد کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان کا پیغام امن اور تعمیری شراکت داری کا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے وفد کو مؤثر انداز میں قومی مؤقف اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔ Post Views: 4
    کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر وقار مہدی کی حمایت کی۔ سینیٹر وقار مہدی نے چیئرمین منتخب ہونے پر کمیٹی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیٹی کے تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلیں گے اور قوانین، رولز آف بزنس اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو ترجیح دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر وقار مہدی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ انتخاب کا عمل پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے کمیٹی روم نمبر 1 میں منعقدہ اجلاس میں مکمل ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر دوست علی جیسَر نے سینیٹر وقار مہدی کے نام کی تجویز پیش کی، جس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے شہریوں کے لیے سفر مہنگا ہونے جا رہا ہے، کیونکہ مجاز حکام کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں چلنے والی اورنج لائن میٹروبس، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹ سروسز کے یکطرفہ کرایوں میں 26 مئی 2025 سے نظر ثانی کر دی گئی ہے۔ نئی کرایہ پالیسی کے مطابق تمام اہم روٹس پر فی سفر کرایہ 100 روپے مقرر کیا گیا ہے، جو پہلے 50 سے 90 روپے تک تھا۔تفصیلات کے مطابق، اورنج لائن میٹرو بس سسٹم کا FAF تا N-5 اور N-5 سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک کا کرایہ اب 100 روپے ہو گا، جبکہ گرین لائن فیڈر روٹ پر پمز سے بہارہ کہو تک،...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا  ۔ انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ اور نیوزی لینڈ کے گافنی آن فیلڈ فرائض سرانجام دیں گے،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلاجائےگا۔ علاوہ ازیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، رنر اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے،اس ایونٹ میں پاکستان...
    سندھ اسمبلی—فائل فوٹو سندھ اسمبلی میں پانی اور لوڈ شیڈنگ کی گونج مسلسل دوسرے روز بھی سنائی دی۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کراچی کو پانی کی فراہمی اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں پانی کا دھندا عروج پر ہے: سندھ اسمبلی میں محمد فاروق کا توجہ دلاؤ نوٹسسندھ اسمبلی کے اجلاس میں رکنِ جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان شارق جمال اور عامر صدیقی نے کراچی میں پانی کے بحران پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔عامر صدیقی نے کہا کہ پانی کی قلت کے حوالے سے وزیرِ بلدیات کو خطوط لکھے مگر وہ...
    ضلع بٹگرام کے عوامی نمائندوں نے وزیراعلیٰ کے تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آلائی کو ضلع کا درجہ دینا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جو کہ اب پورا ہوگیا ہے، یہ فیصلہ علاقے کی پسماندگی دور کرنے اور عوامی مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام...
    اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے ملاقات میں دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں، بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس قومی سفارتی کام کے حوالے سے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 23 مئی 2025ء ) واپڈا نے مہمند ڈیم کی تعمیر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے، پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے۔ مین ڈیم کی تعمیر کے آغاز سے قبل دیگراہم اہداف پہلے ہی حاصل کئے جا چکے ہیں ۔ جن میں ریور ڈائی ورشن، اپ اینڈ ڈاؤن سٹریم عارضی ڈیمز، ڈیم فاؤنڈیشن کی کھدائی اور ڈیم کیلئے پہاڑ کے دائیں اور بائیں کناروں کی کھدائی شامل ہیں۔ مہمند ڈیم کی تکمیل2027-28 میں شیڈول ہے۔ مین ڈیم کی تعمیر کے آغازپروفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد...
    خیبرپختونخوا حکومت کا بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مشاورت کی گئی،اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پسماندہ تحصیل آلائی کے عوام کے لئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسے ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ تحصیل آلائی کو...
    سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کپتان اینجلو میتھیوز نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ گال میں شیڈول ٹیسٹ 17 جون سے شروع ہوگا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے ملک کو ان کی ضرورت ہوگی وہ سفید بال فارمیٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔   pic.twitter.com/nqsnpkpekD — Angelo Mathews (@Angelo69Mathews) May 23, 2025 2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر نے 119 ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی جبکہ 34 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر بتایا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ سے ایک دن قبل (9 جون) پاکستان اکنامک سروے جاری کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ تجاویز پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آج (بروز جمعہ) آخری روز تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔ Post Views: 4
    نائب وزیراعلٰی نے بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ سرحدی کشیدگی اور سے قبل پہلگام حملے سے سیاحتی شعبے کو ہوئے نقصانات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلٰی سریندر کمار چودھری نے سرحدی تنازعات کے تباہ کن انسانی و معاشی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے جنگ کو "ناکام حل" قرار دیا۔ سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران سریندر چودھری نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور انٹرنیشنل بارڈر (آئی بی) کے قریب رہنے والوں کی جانب توجہ دلائی جو گزشتہ 75 سال سے سرحدی تشدد کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ چودھری نے کہا کہ 1971ء اور بعد ازاں کرگل اور اب موجودہ دور کے ڈرون...
    کراچی(کامرس ڈیسک)گندھارا انڈسٹریز کی جانب سے پاکستانی مارکیٹ میں پک اپ ٹرک کا ایک نیا ورژن متعارف کیا جانے والا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کا اب تک کا سب سے مضبوط اور ٹف ٹرک ہوگا۔ قبل ازیں سال رواں کے آغاز میں کمپنی نے اسوزو ڈی میکس ایکس ٹیرین متعارف کرایا تھا جبکہ اب اس کا پروگرام اسوزو ڈی میکس وی کراس آٹو پلس (1.9 ایل بلیو پاور) متعارف کرانے کا ہے جو متوقع طور پر اگلے چند ہفتوں میں مارکیٹ میں آجائے گا۔ ڈی میکس وی کراس آٹو پلس ایک اعشاریہ 9 ایل آر زیڈ فور ای بلیو پاور ڈیزل انجن سے لیس ہوگا جو 150 پی اس اور 350 این...
    گزشتہ 3 برسوں کے دوران کرپشن اور دیگر بدعنوانیوں میں ملوث 3503 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی گرفتاری اور ان سے کی جانے والی ریکوریز سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے جس کےمطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے سال 2022 سے 25 تک 47 ایف آئی آر رجسٹر کر کے 434 ملزمان کے خلاف تحقیقات کیں۔ رپورٹ کے مطابق کرپشن میں ملوث 56 سرکاری ملازمین سے مجموعی طور پر 6 ہزار 367 ایکڑ اراضی جس کی مالیت 41 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے بازیاب کرائی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں کرائے اور بقایا جات کی مد میں 99 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ بجلی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)سونے کی سلاخوں اور اینٹوں کی اسمگلنگ کے علاوہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی میں صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سونے کی سلاخوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فروخت و خریداری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان بیرون ملک حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے ذریعے ادائیگیاں کرنے میں ملوث تھے ۔(جاری ہے) ملزمان کی تحویل سے 11,58,62,000روپے اور سونے کی 10 تولہ وزنی سونے کی 17اینٹیں برآمدکرلی گئیں۔چھاپا مار کارروائی کے دوران سونے کے اندراج سے متعلق رجسٹر اور پیڈز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ناصر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔بینک دولتِ پاکستان، حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق 28 مئی، 2025 (بدھ)کو یومِ تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔(جاری ہے) وفاقی حکومت نے دسمبر 2024میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی...
    انڈیا کے سکھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم سے 6 جون تک بھارتی پنجاب میں واقع ایئر فورس کے اڈوں کی بجلی اور پانی بند کریں گے۔ سکھوں کی تنظیم ’سکھس فار جسٹس‘ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ میں بتایا ہے کہ 13 مئی کو ہندو دہشتگرد نریندر مودی آدم پور ایئر فورس بیس پر پہنچا، اس نے بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگائے لیکن  آج 23 مئی کو سکھ جتھے کے کارکنوں نے آدم پور ایئر فورس بیس کے علاقے خرد پور میں ایسے بینرز لگائے گئے ہیں جن میں سکھوں نے پاکستانی فوج کو خوش آمدید کہا اور پاکستانی فوج کو سپورٹ کا ایک بار پھر اعلان...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد اور اتفاق سے بھارت کو جو شکست فاش دی دشمن اسے قیامت تک یاد رکھے گا۔ وہ جمعہ کو مری روڈ انٹرچینج جناح اسکوائرکے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزراء حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری کے علاوہ سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک بار پھر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، 10 مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور بہادری سے بھارت کو جو شکست فاش دی یہ...
    وفاقی حکومت نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، یہ دن پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ یومِ تکبیر کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998 میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔ یومِ تکبیر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 1 جون 2025 سے یورپی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کا قیام بنیادی طور پر امریکہ سے تجارتی فائدہ اٹھانے کے لیے کیا گیا تھا اور یہ امریکہ کے لیے نہایت مشکل تجارتی شراکت دار ثابت ہوئی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی تجارتی رکاوٹیں، ویٹ ٹیکس، کارپوریٹ سزائیں، مالیاتی چالاکیاں اور امریکی کمپنیوں کے خلاف غیر منصفانہ قانونی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق، ان عوامل نے امریکہ کو سالانہ 250 ملین ڈالر سے زائد کا...
    فائل فوٹو۔ پراونشمل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان ہے۔ پشاور سے پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔  پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو ناخوشگوار واقعات سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
    28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔  اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بینک دولتِ پاکستان وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 28 مئی 2025ء بروز بدھ ’’یومِ تکبیر‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2024ء میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال...
    بیجنگ :چین کے شی زانگ خود اختیار  علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا  لوگو  باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا۔ لوگو  عدد “60” کی شکل کا ہے جو چین کے قومی پرچم یعنی پانچ ستارے والے سرخ پرچم اور گلسنگ پھول کی پتیوں  پر مشتمل ہے۔ قومی پرچم  شی زانگ کی مادر وطن کی جانب دیکھ بھال  کی علامت ہے، جس کی بدولت شی زانگ میں  گزشتہ 60 سالوں میں شاندار  گلسنگ پھول کھلے رہتے ہیں۔ شی زانگ بلٹ ٹرین، جدید نئے دیہی علاقے، ونڈ پاور جنریشن، برف پوش پہاڑ اور تبتی انٹلوپ گزشتہ 60 سالوں میں شی زانگ میں سوشلسٹ جدیدکاری کی نتیجہ خیز کامیابیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ Post Views: 5
    پاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے معاشی اہداف مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاحات میں بھی مثبت پیش رفت کی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم یف)نے اعتراف کیا ہے کہ ای ایف ایف پروگرام کے لیے پاکستان نے اپنے تمام اہداف مکمل کیے اور ایگزیکٹیو بورڈ نے ریویو کے بعد 9 مئی کو پاکستان کے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری دی ، جس کے بعد فنڈ پاکستان کے مرکزی بینک کو منتقل کیا گیا ہے، تاہم حکومت بجٹ سپورٹ کے لیے اس فنڈ سے استفادہ نہیں کرسکتی۔آئی...
    نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن کا جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ دنیاوی محنت اگر آخرت کی نیت سے ہو تو وہی دنیا انسان کے لیے ذریعہ نجات بن جاتی ہے، موت ایسی یقینی حقیقت ہے جو انسان سے نہ صرف اس کی ظاہری نعمتیں بلکہ اختیار، اقتدار، تعلقات اور تمام ظاہری سہارے بھی چھین لیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی محبت اور مال و دولت کی حرص انسانی دل سے اس وقت تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی جب تک اس کی روح جسم...
    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بیان دیا کہ انڈیا نے حملہ کرکے جو نقصان پہنچایا اس سے زیادہ نقصان ایک سیاسی جماعت نے 9 مئی کو پہنچایا، وزیر اعلی کا یہ بیان پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے، کیا ہمارے معصوم بچے، عورتیں اور عام شہری جو شہید ہوئے ان کی جانوں کی وزیراعلی کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، وزیراعلیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے بغض میں بھی پاکستان کی سلامتی کیخلاف بیان دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ فرخ جاوید مون، احمر بھٹی، علی امتیاز، معین...
    محکمہ موسمیات نے 23اور 24مئی کو ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 23اور24مئی کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں مسلسل بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 24مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بارش کاامکان ہے،گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،ایبٹ آباد، ہری...
    صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا بجٹ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب میں کہنا تھا کہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر سب سے زیادہ توجہ دی جائے، جہاں غربت ہو گی وہاں بدامنی اور جہالت بھی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، معاشی ماہر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلامی معیشت میں فرد کی فلاح اولین ترجیح ہے، بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر سب سے زیادہ توجہ دی جائے، جہاں غربت ہو گی وہاں بدامنی اور جہالت بھی ہو گی۔ انہوں آمدہ بجٹ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنے شہریوں کو معیاری تعلیم اور صحت کی معیاری...
    اپنے ایک بیان میں نواف سلام کا کہنا تھا کہ جنگبندی کے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے اسرائیل، فوری طور پر لبنانی علاقوں سے باہر نکلے۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنانی وزیر اعظم "نواف سلام" نے اپنی سرزمین پر مسلسل صیہونی جارحیت کی مذمت کر دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ان حملوں کو روکنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملوں ملک کے جنوبی علاقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے ملک میں جمہوری عمل کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں ہمیں انتخابات کے اجراء سے نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی کے معاہدے...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد میں جناح اسکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا۔  جناح اسکوائر انٹرچینج منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نے اسلام آباد کے انٹرچینج کی تعمیر 35 دن میں مکمل کرنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ اپنے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ اتنے کم وقت میں ایسا منصوبہ مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا، وہ وقت دور نہیں جب محسن نقوی ایسے منصوبے ایک دن میں مکمل کریں گے۔  برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا   وزیراعظم نے مزید کہا کہ  10 مئی کو پاکستانی قوم نے اپنے اتحا دو اتفاق سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسے...
    —فائل فوٹو  حکومت سندھ نے خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کے لیے اگلے ماہ قرعہ اندازی کروانے کا فیصلہ کرلیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کےلیے اگلے ماہ قرعہ اندازی کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کی تیاریاں مکمل ہیں۔پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے بریفننگ میں بتایا کہ جام صادق پل اس منصوبے کا اہم حصّہ ہے، منصوبے کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کر لیا جائے گا، اس کی اصل تکمیل کی تاریخ ستمبر...
    لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی امجد علی جاوید نے صوبے میں دوبارہ پنچایت نظام لانے کی تجویز کر دی۔ پنچایت 2025 کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، جس میں ہر ضلع اور یونین کونسل میں ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق چھوٹے چھوٹے معاملات تھانوں و کچہریوں میں لٹک جانا بل کا باعث بنا۔ بل میں تجویز دی گئی کہ کمیٹی گھریلو جھگڑوں، چھوٹے مالی تنازعات اور معمولی جرائم کا فیصلہ صرف 30 دنوں میں کرے گی۔ کمیٹی گھریلو تشدد، جہیز کے جھگڑے، پانی کے تنازعات، چوری، مارپیٹ اور 3 سال تک کی سزا والے جرائم سمیت 28 قسم کے معاملات سنے گی۔ بل کے...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں آج رات  سے بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت...
    کراچی: حکومت سندھ نے خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لیے آئندہ ماہ قرعہ اندازی کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1000 خواتین کو برقی اسکوٹیز دی جائیں گی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس میں ای وی ٹیکسی، ای وی اسکوٹی سمیت بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی اور اسکوٹی نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ ہیں بلکہ خواتین کی نقل و حرکت اور ماحولیاتی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ حکومت جون 2025 میں خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی...
    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں آج (بروز جمعہ) سے بارش کا امکان ہے۔   صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان ہے، جو وقفے وقفے سے کل (بروز ہفتہ) تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے...
    حسن علی:پنجاب میں دوبارہ پنچائیت کانظام لانے کی تجویزن لیگی رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے دوبارہ پنچایت نظام لانے کی تجویز دیدیپنجاب پنچایت بل 2025 کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیشہر ضلع اور یونین کونسل میں ایک کمیٹی بنانے کی تجویزکمیٹی گھریلو جھگڑوں، چھوٹے مالی تنازعات، معمولی جرائم کا فیصلہ صرف 30 دنوں میں کرے گیچھوٹے چھوٹے معاملات تھانہ و کچہری میں لٹک جانا بل کا باعث بنا، اسمبلی ذرائعکمیٹی گھریلو تشدد، جہیز کے جھگڑے، پانی کے تنازعات، چوری، مارپیٹ کے امور نمٹائے گی3 سال تک کی سزا والے جرائم سمیت 28 قسم کے معاملات سنے گی، بل کا متن ۔ہر ضلع میں ایک ڈسٹرکٹ کمیونٹی جسٹس کمیٹی بنائی جائے، بل کا متنکمیٹی میں 10 ارکان ہوں،...
    تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران امریکا کو بھی اس کا ذمہ دار سمجھے گا۔ یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے ممکنہ حملے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا جس میں اسرائیل کی "مہم جوئی" کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی خطرات کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ یہ پیشرفت ایران اور امریکا کے درمیان روم میں ہونے والے پانچویں دور کے بالواسطہ ایٹمی مذاکرات سے ایک دن قبل سامنے آئی ہے۔ مذاکرات کا مقصد ایران...
    اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں 23 اور 24 مئی کو گرد آلود طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ 24 مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں گرد آلود طوفان گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان،...
    اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ صوبائی صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد جب میں قائد ملت کی خدمت میں حاضر ہوا تو اُنہوں نے کہا کہ اپنا درد اور دُکھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بات عوام تک نہیں پہنچ رہی، میں نے اپنی ذمہ داری کے بعد مختلف اضلاع کے دورے شروع کیے ہیں، عوام کی جانب سے بہت پیار ملا ہے، عوام میں کوئی جمود نہیں، عوام آج بھی آمادہ ہے، نام نہاد مسلمانوں کا چہرہ دنیا نے اچھی طرح دیکھ لیا ہے۔  متعلقہ فائیلیںعلامہ سید عامر عباس ہمدانی اس وقت شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے...
    اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی پولیس پر تاجر اغوا اور 80 لاکھ رشوت طلب کرنے کا الزام، احتجاج شدت اختیار کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:تھانہ سبزی منڈی پولیس کی جانب سے سبزی منڈی کے تاجروں کو مبینہ حبس بے جا میں رکھنے اور 80 لاکھ روپے رہائی کے عوض رشوت طلب کرنے کیخلاف سبزی منڈی و غلہ منڈی کے تاجروں کا پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج، تاجروں کی اسلام آباد پولیس کیخلاف شدید نعرہ بازی، تھانہ سبزی منڈی پولیس پر بااثر افراد کی معاونت اور تاجروں کو غیر قانونی حبس بے جا میں رکھنے کا الزام،صدر سبزی منڈی وغلہ منڈی اشفاق عباسی کا پولیس کو فوری تاجروں کو رہا کرنے کا مطالبہ ، پولیس...
    قطر ( نیوزڈیسک) عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر 5 دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ قطری حکام کے مطابق چھٹیاں 9 ذوالحجہ سے شروع ہوں گی، جو کہ یومِ عرفہ کے طور پر جانا جاتا ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔ قطری حکام کے مطابق قمری کیلنڈر کی بنیاد پر یومِ عرفہ جمعرات، 5 جون 2025 کو متوقع ہے، جب کہ عید الاضحیٰ اگلے دن یعنی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔ تاہم حتمی فیصلہ 27 مئی کو چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ اگر چاند 27 مئی کو نظر آ گیا تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہوگا، بصورت دیگر 29 مئی سے آغاز ہوگا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات (یو...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پرول پر رہائی کی درخواست پر سماعت کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 14 مئی کی سماعت کا آرڈر جاری کیا۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر وکلاء سے مزید معاونت طلب کرلی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی پرول پر رہائی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہیں کیے جاسکے۔
    وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا
    آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے سے چند روز قبل، قومی اسمبلی نے جمعرات کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ڈکٹیٹ کردہ ایک اور منی بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے اور بغیر کسی بحث کے منظور کر لیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آف دی گرڈ (کیپٹو پاور پلانٹس) لیوی بل 2025 کا مقصد 7 مارچ سے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کو قدرتی گیس یا درآمدی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی پر عائد گرڈ لیوی کے لیے قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔ اس بل کو وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قواعد کی منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا۔ وزیر نے بل کی منظوری کے لیے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم تکبیر پراسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹی کا اعلان  کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں 28مئی کو بند ہوں گی،28مئی یوم تکبیر کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعطیل ہوگی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ایسٹ اور ویسٹ کی عدالتیں بھی 28مئی کو بند رہیں گی،قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مزید :
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بینک دولتِ پاکستان، حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق 28 مئی، 2025ء (بدھ) کو ’’یومِ تکبیر‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کی  مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2024میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28...
    ویب ڈیسک :صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا۔  صدر مملکت آصف علی زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  دوران ملاقات وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا   اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام...
    اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں پانچ جون سے یکم اگست 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، تعلیمی اداروں میں یکم اگست تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ تعلیمی ادارے چار اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔  وفاقی تعلیمی اداروں میں 26 مئی 2025 سے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں، دن میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث اوقات کار صبح ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک محدود کر دیے گئے ہیں۔  فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں اور اوقات کار میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    اسلام آباد پولیس کی جانب سے رواں سال مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف بھرپور آپریشن اور کریک ڈاؤن کے باعث وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جرائم کی شرح میں 32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پولیس نے رواں سال مجموعی طور پر 8,784 ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ اس دوران شہریوں سے لوٹا گیا 81 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔ ڈکیتی، راہزنی، چوری اور گاڑی چوری میں ملوث 290 گینگز کے 649 اراکین کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 152 مسروقہ گاڑیاں اور 320 موٹر سائیکلیں بھی بازیاب کرکے اصل...
    خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شامل طالب علم حیدر اور طالبہ ملائکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ شہداء میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے اس بزدلانہ حملے کو بھارت کی جانب سے بلوچستان میں پراکسی دہشت گردی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار حملہ فتنہ الہندوستان اسپانسرڈ گروہ نے کیا، جو بھارت کے ایما پر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: خضدار: اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، اقوام متحدہ کی شدید مذمت سیکیورٹی ذرائع...
    سپریم کورٹ  میں جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ ججز ٹرانسفرز کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں ججز سے ٹرانسفر پر رضامندی نہیں پوچھی جاتی، انڈیا میں اس لیے ججز سنیارٹی کیساتھ ٹرانسفر ہوتا ہے۔ انہوں نے دلائل دیے کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کی تقرری لازمی ہے، صدر پاکستان کے لیے جج کا تبادلہ کرنا لازمی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے جواب جمع اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ صدر مملکت کے پاس تبادلے کا آئینی اختیار ہے، صدر مملکت کو تبادلے کے لیے کوئی کیسے انفورس کر...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں ،مغربی ہوائوں کے سلسلے سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، میانوالی اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ملتان، جھنگ میں بھی تیز بارش کا امکان ہے، بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔آج اسلام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے کا حل اتنا ہی اہم ہے جتنا دہشتگردی کا ہے،بھارت نے ہمیشہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفرنے کہاکہ بھارت پاکستان کو آبی طور پر اپنے زیراثر رکھنا چاہتا ہے،پاکستان میں پانی کا بحران پیداہورہا ہے،پانی بحران کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ ہے ،پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ پانی کے مسئلے کا حل اتنا ہی اہم ہے جتنا دہشتگردی کا ہے،بھارت نے ابتدا سے ہی  پاکستان کو پانی کے معاملے پر پریشان رکھا، بھارت نے ہمیشہ پانی کو...
    میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ازاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن ہندوستان نہ صرف بزدل بلکہ انتہائی مکار اور عیار ہے جس کا ظاہر اور باطن کا تعین کرنا مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے۔ ہمارا دشمن ہندوستان نہ صرف بزدل بلکہ انتہائی مکار اور عیار ہے جس کا ظاہر اور باطن کا تعین کرنا مشکل ہے۔ گودی میڈیا کا فریب کاری اور جھوٹ میں کوئی ثانی نہیں، یہ بات دنیا نے بھی تسلیم کر لی ہے۔ ہم کسی دکھاوے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، اللہ کی نصرت و تائید ہو تو...
    اسلام آباد: عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست سے متعلق 14 مئی کی سماعت کا آرڈر جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آرڈر لکھواتے کچھ حقائق سامنے آئے ہیں۔ ان حقائق پر درخواست گزار کے وکیل معاونت کریں ۔ کیس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی  کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے تو پکا کام کریں گے، فی الحال ایسا نہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، اگر مذاکرات ہو رہے ہوتے تو ہمارے ساتھ ایسا رویہ رکھا جاتا تھا؟ مذاکراتی نشست کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔ اسپیکر یا وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی ہے: اسد قیصرسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ اگرکشیدہ...
    — فائل فوٹو وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بھارت دو چار دن پاکستان کا پانی روک سکتا ہے، جب ڈیم بھر جائیں تو پانی چھوڑنا پڑتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہے نہ گنجائش، بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کا اسٹرکچر نہیں، بھارت کے ساتھ جب کبھی انگیجمنٹ ہوئی تو مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدہ پر بات ہوگی۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ ہمیں کوئی معاشی نقصان پہنچا سکتا ہے، مودی نے آپریشن سندور کو سیاسی طور استعمال کرنا شروع کردیا ہے، بھارت...
    میانوالی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنائے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس میں تین دہشگرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہو گئے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے رائفلیں ، 3 دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے میانوالی میں پولیس چوکیوں پرحملے کا منصوبہ بنایا تھا۔
    چکوال: فوڈ اتھارٹی اور موٹر وے پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2100 کلو مضر صحت گوشت تلف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز چکوال (آئی پی ایس) فوڈ اتھارٹی چکوال نے موٹر وے پولیس کی مدد سے نیلہ کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2100 کلو باسی اور بدبودار گوشت برآمد کر لیا، جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی دو گاڑیوں کے خلاف کی گئی جن میں مضر صحت گوشت چھپا کر لے جایا جا رہا تھا۔ ویٹنری ڈاکٹر کی جانچ کے بعد گوشت کو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 16 لاکھ 8 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے فوری...
    لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا  ہے اور رواں ماہ کے پہلے  23 دنوں میں مختلف وجوہات پر 12 افراد نے خودکشی  کی ہے۔ ترجمان ایدھی  فاؤنڈیشن کے مطابق مختلف علاقوں میں خودکشی کرنے والوں میں ایک خاتون اور  11 مرد شامل ہیں۔ 2 مئی کو برکی کے علاقے پیراگون سٹی میں 40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔  اسی طرح 2 مئی کو کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب میو نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی جان لی۔ علاوہ ازیں 5 مئی کو جعفریہ کالونی شیراکوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر اپنی جان اپنے...
    —فائل فوٹو ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق دادو اور سبی میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ڈیرہ غازی میں 47، سکھر اور بہالپور میں 46، ملتان میں 45، پشاور میں 44، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل، ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکانبحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصّے میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ زیادہ پانی پیئیں، دھوپ میں کم وقت گزاریں، دھوپ...
    پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کے تحت منظم جبر و تشدد کا شکار ہیں۔ سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق بحث کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے میں کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے منتظر ہیں۔ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری عالمی اقدامات ضروری ہیں ۔ دوران بحث غزہ کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اسپتالوں پر حملے پر سلامتی کونسل کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے پاکستان کے معاشی استحکام میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ہے ، جبکہ ورلڈ بینک شہباز شریف کے اقدامات کا معترف ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرواکنامک سطح پر اصلاحات میں تیزی لائی جائیگی اور عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور اہم شراکت دار کلیدی کردار ادا کیا۔ ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہء پنجاب سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے معرکہء حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان کے درست معاشی سمت پر گامزن ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور جاری آئی ایم ایف پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے گفتگو کرتے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔ صدر آصف علی...
    پاکستان نے راجستھان میں حالیہ عوامی خطاب کے دوران بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو واضح طور پر مسترد کیا ہے۔ پاکستانی وزرات خارجہ کے مطابق تحریفات، غلط بیانیوں اور اشتعال انگیز بیانات سے بھرے ان ریمارکس کا واضح طور پر تنگ سیاسی فائدے کے لیے علاقائی کشیدگی کو ہوا دینا ہے۔ وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ذمہ دار ریاستی نظام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھمکیوں کا سہارا لینا اور ایک خودمختار ملک...
    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی جانب سے صارفین کو کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ غیر حقیقی منافع کی پیشکش کرنے والی غیر لائسنس یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز، ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب برتیں۔ یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے ایس ای سی پی کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز اور سرمایہ کاروں کی جانب سے پلیٹ فارمز کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسے جعلی پلیٹ فارمز کو سوشل میڈیا کے ذریعے پروموٹ کیا جا رہا ہے جو عوام کو...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے استعفے پر غور کرنے کی تصدیق کر دی۔ نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کی کنوینر ناہید اسلام نے گزشتہ روز (22 مئی) بی بی سی بنگلہ کو بتایا کہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ ان کے لیے کام کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ناہید اسلام کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئی مشترکہ بنیاد نہ تلاش کرسکنے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ ناہید اسلام کے مطابق ڈاکٹر یونس سمجھتے ہیں کہ اس صورتحال میں وہ کام نہیں کرسکتے۔  چیف ایڈوائزر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کام نہیں کر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی قوت بنا کر 57 اسلامی ممالک کا لیڈر بنائیں گے۔ شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔ سارک تنظیم صرف ایک ملک کی وجہ سے ناکام ہوئی۔ وہ گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب، آئی ایم  وفد اور میڈیا سے گفتگو کر رہے  تھے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور کی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شروع  میں بھارت کی طرف سے چھ میزائل چلائے گئے تھے جس میں سے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان میں پائیدار ترقی اور طویل مدتی معاشی استحکام کے لیے سی پی ایف کی اہیمت اور کردار پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان وزارتِ خزانہ میں ملاقات ہوئی، عالمی بنک کے وفد کی قیادت بنک کی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈے کر رہی تھیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا، عالمی بینک کی مالی امداد کے منصوبوں کا جائزہ لینا، اور حال ہی میں ورلڈ بینک کے اشتراک...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے مسلسل تیسرے وز انکار کر دیا۔ سابق وزیراعظم نے لاہر پولیس کی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے تیسرے روز بھی انکار کردیا اور انہوں نے پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہیں کرائے۔ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ تفتیشی ٹیم بانی کے 9 مئی کیکیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے تھے تاہم ان کے انکار کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم تیسرے روز بھی بغیر ٹیسٹ کے واپس روانہ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق عمران نے کہا کہ دو مرتبہ...
    محمد فاروق—فائل فوٹو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رکنِ جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا۔توجہ دلاؤ نوٹس میں محمد فاروق نے کہا ہے کہ پی ایس 91 میں پانی کی شدید قلت ہے، ہائیڈرنٹ پر کوئی پانی کی قلت نہیں ہوتی، ٹینکر سے پانی آ جاتا ہے، نل میں نہیں آتا، کراچی میں پانی کا دھندا عروج پر ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسمبلی تقدس بحال رکھنے کی زیادہ ذمے داری اندر والوں کی ہے، محمد فاروق محمد فاروق نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا ہے کہ اگر حکومت اس دھندے میں ملوث نہیں ہے تو اس پر کارروائی کیوں نہیں کرتی، پاکستان کے کونسے شہر میں پانی ٹینکرز سے فروخت ہوتا ہے؟رکنِ جماعتِ اسلامی محمد...
    اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات میں گورنر پنجاب نے معرکہ حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے معرکہ حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے ملک کی مجموعی و سیاسی...
    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو (ف) پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے کم عمری کی شادی کے بل کو قرآن وسنت کے منافی اور مسترد کرتے ہیں، اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) پنجاب کے ترجمان مولانا عبدلصمد درخواستی، ملتان سٹی کے امیر قاری سعید احمد رحیمی، ضلعی امیر مفتی ممتاز احمد قاسمی، ملک زبیر کھوکھر، مولانا ضیاالرحمن، عبدالواحد ریواڑی، احمد مکی زرگر نے نقشبند کالونی رشید آباد سیکرٹریٹ جمعیت علمائے اسلام (س) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر اس ملک سے کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری سے غریب عوام...
    ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ ہم سے نفرت کرنے والوں نے یہ حملہ کیا ہے، جنھیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی سفارت کاروں کے قتل کے بعد دنیا بھر اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہم فوری طور پر دنیا بھر میں اپنے...
    اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ 35 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کل جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کی فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پروجیکٹ کا دورہ کیا اور رات تک فنشنگ ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کام کے اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، منصوبے سے اسلام آباد کے شہری سگنل فری سفر کر سکیں گے۔
    چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمٰن نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی میں پیش آنے والے واقعے پر اظہارِ افسوس کیا۔چیئرمین پی ٹی اے نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ گفتگو میں کسی بھی قسم کے غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال کا ارادہ نہیں تھا، معزز سینیٹر کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں جملے کا تبادلہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اگر سینیٹر کی دل آزاری ہوئی ہے تو کمیٹی اجلاس میں معذرت کر چکے ہیں، سینیٹر ایمل ولی اور ان کے خاندان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سینیٹ فنکشنل کمیٹی اجلاس: چیئرمین پی ٹی اے کا ایمل ولی پر چرس پینے کا الزام سینیٹ فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے...
    ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ضلعی افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامی اُمور، غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور مہاجرین سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران کو غیر قانونی مہاجرین، پرائس کنٹرول، تجاوزات اور منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ آج ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ضلعی افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامی اُمور، غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور مہاجرین سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) عبداللہ بن...
    پابندیاں نرم کرنے کا شکریہ؛ شامی جوڑے نے بیٹے کا نام ٹرمپ رکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز دمشق(سب نیوز )شام کے صوبے حمص میں نومولود کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھ دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق شام میں والدین نے بیٹے کا نام ٹرمپ احمد السطوف رکھ دیا جسے دیکھنے کے لیے دور دراز علاقوں سے لوگ ان کے گھر پہنچ گئے۔ روایت سے ہٹ کر اپنے بچے کا نام رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے شامی والد نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی صدر کے شکرگزار ہیں جنھوں نے شام پر سے پابندیاں ہٹائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم سخت مشکل میں تھے۔ بہت کٹھن دور گزارا ہے لیکن جب سے...
    آئی ایف ایم وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، معاشی ایجنڈے کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )آئی ایم ایف کے وفد کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام بھی شریک تھے، ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے حکام بھی ملاقات میں موجود رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلٹی ریویو کی کامیاب تکمیل پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر کیا۔وزیر خارجہ نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان معاشی استحکام، اصلاحات اور پائیدار ترقی کیلئے پرعزم ہے۔آئی ایم...
    مزید حملوں کا خدشہ؛ نیتن یاہو کا دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )امریکا میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی سفارت کاروں کے قتل کے بعد دنیا بھر اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہم فوری طور پر دنیا بھر میں اپنے...
    کراچی: حکومت سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں یکم جون 2025 سے 31 جولائی 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔  
    اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران کے لیے ہر کیلنڈر سال میں سالانہ طبی معائنہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ “گائیڈ ٹو پرفارمنس ایولوشن میں اہم ترامیم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق:طبی معائنے کا مقصد افسران کی صحت کی صورتحال، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج کو یقینی بنانا ہے۔تمام افسران کی میڈیکل رپورٹس ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا مستقل حصہ ہوں گی۔35 سال سے کم اور زیادہ عمر کے افسران کے لیے الگ الگ پروفارما جاری کیے گئے ہیں۔معائنہ صرف سرکاری ہسپتالوں کے مجاز میڈیکل افسران سے کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔بیرون ملک تعینات افسران کا معائنہ ان کے متعلقہ اسٹیشنز پر ہوگا۔...
    کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لئے سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز کردی گئیں، ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے کراچی کےنجی ہوٹل میں سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کو روڈ شو میں بریفنگ دی گئی جبکہ روٹس، اثاثہ جات، ملازمین اور آمدنی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بریفنگ دی۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ روز آئی...
    آئیسکو ریجن میں کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری، اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ مورخہ23مئی 2025 ، صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک، راولپنڈی سٹی سرکل، ممتاز سٹی فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل،اولڈ روات،نیو روات،اے او ڈبلیو ایچ ایس،سپارکو فیڈرز، جی ایس...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اظہارِ اطمینان کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، میکرو اکنامک سطح پر اصلاحات کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے گی۔
    کورکمانڈر کانفرنس نے قرار دیا ہے کہ بھارت خود کو دہشتگردی کا شکار ظاہر کرتا ہے، درحقیقت وہ خود دہشتگردی کا مرتکب اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز ہے۔ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے پراکسیوں کا استعمال بھارت کا وتیرہ رہا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) ، چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد پوا۔  کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور   بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گرد انہ حملے کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ شرکا کانفرنس کا کہنا تھا کہ یہ سفاکی بھارت کی  پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 معصوم بچے...