مودی کے الزامات بے بنیاد، اشتعال انگیز، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کیلئے سنجیدہ خطرہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے الزامات محض پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، جو خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے، لیکن دفاع اس کا آئینی اور بین الاقوامی حق ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اگر سرحد پار سے کسی بھی قسم کی جارحیت ہوئی، تو پاکستان پوری قوت سے ردعمل دے گا۔ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ نئی دہلی کی جنگی زبان اور خطرناک عزائم کا نوٹس لے کیونکہ ایسے بیانات اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
معروف بھارتی فلم ساز، اداکار اور پروڈیوسر بونی کپور کے وزن میں کمی کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
آنجہانی بالی ووڈ فلم اسٹار سری دیوی کے شوہر ان دنوں اپنی نئی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، جن میں وہ بے حد اسمارٹ اور دلکش نظر آ رہے ہیں۔
بونی کپور جو کہ برسوں سے موٹاپے کا شکار تھے اب اچانک بےحد وزن کم کر چکے ہیں اور ان کا یہ نیا انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بونی کپور نے بغیر جم جائے اپنی صحت بہتر بنائی ہے اور تیزی سے وزن کم کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی فٹنس کا راز ان کی خوراک میں چھپا ہے، جہاں وہ رات کا کھانا ترک کر چکے ہیں اور ڈنر میں صرف سوپ لیتے ہیں۔ جبکہ ناشتے میں وہ صرف پھل، جوس کا استعمال کرتے ہیں جبکہ دوپہر کے کھانے میں صرف جوار کی روٹی کھاتے ہیں۔
یہ وہ ڈائٹ ہے جس کا مستقل مزاجی سے استعمال کر کے بونی کپور نے وزن بغیر کسی جسمانی مشق یا جم کے کم کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
مداح اور سوشل میڈیا صارفین ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں تاہم صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بونی کپور نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کا استعمال کیا ہے۔