مودی کے الزامات بے بنیاد اور اشتعال انگیز، خطے کے امن کو خطرہ ہے، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ہماری مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دے گا، پاکستان نے ماضی میں بھی بھرپور جواب دیا، ضرورت پڑی تو دوبارہ بھرپور جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے مودی کے الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد سیاسی فائدے کے لیے خطے میں کشیدگی بڑھانا ہے، اس طرح کے بیانات عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش ہیں، یہ بیانات ذمہ دار ریاستی نظام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فعال شراکت دار ہے، پاکستان پر دہشت گردی کا الزام گمراہ کن ہے، اس طرح کا حربہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خودمختار ملک کے خلاف فوجی کارروائی پر فخر کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کا رویہ علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے، بھارتی قیادت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جارحانہ بیانات کشیدگی کو بڑھانے کا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان خطے کے استحکام اور امن کے لیے پرعزم ہے مگر پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ہماری مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دے گا، پاکستان نے ماضی میں بھی بھرپور جواب دیا، ضرورت پڑی تو دوبارہ بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے نفرت پر مبنی بیانیے کا نوٹس لیا جائے کیونکہ بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھرپور جواب دفتر خارجہ خطے کے کے لیے
پڑھیں:
مودی سرکار اپنے ہی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات لگانے لگی
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کردیا۔
مودی سرکار کی جانب سے اپنے ہی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے لگے ہیں۔ گورداسپور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کی ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اپنے ہی عوام کی گرفتاری مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے، اپنی ناکامیوں پر اٹھنے والے سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے بھارتی یوٹیوبرز اور ویلاگر مودی سرکار کے نشانے پر ہیں۔
گورداسپور میں دو افراد کو "آپریشن سندور" سے متعلق معلومات مبینہ طور پر آئی ایس آئی کو دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ اتر پردیش پولیس نے بھارتی شہری شہزاد وہاب کو بغیر ثبوت کے "آئی ایس آئی ایجنٹ" قرار دے دیا، امرتسر میں دو افراد کو بھارتی فوجی چھاؤنیوں کی تصاویر شیئر کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
بھارتی پولیس نے کانپور آرڈیننس فیکٹری کے ملازم کو سوشل میڈیا پر پاکستانی جاسوس سے بات چیت کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ دوسری جانب پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے والی بھارتی ویلاگر جیوتی ملہوترا کو بھی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دفاعی ناکامیوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر مودی سرکار اپنی نااہلی اور بدترین پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آپریشن سندور کے بعد بھارت میں شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھارت کے فاشسٹ ریاست ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔