معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش,آئی ایس پی آر کا شاندار نغمہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ ’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘ جاری کر دیا۔ نغمہ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔ اس نغمے میں گلوکاروں کی سحرانگیز آوازوں اور دل سوز بول نے سننے والوں کے دلوں کو چھو لیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی، شمعیں روشن کی گئیں
لاہور:پنجاب اسمبلی کے احاطے میں بھارتی جارحیت کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ینگ پارلیمنٹرین فورم نے کیا، جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، فورم کی چیئرپرسن آمنہ شیخ سمیت دیگر اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
تقریب کا مقصد قومی یکجہتی اور شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا تھا جبکہ مقررین نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔