سعودی ولی عہد نے بھی فیلڈمارشل کوسیلوٹ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ میں تعارفی تقریب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی پاکستان آرمی کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر کو سیلوٹ کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل بھی آ گیا
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پاکستان سائبر دیفنڈر نے لکھاکہ" شہزادے کا ایک سلیوٹ، اور سب مُلک دُشمن عناصر کے چہرے اُتر گئے ہوں گے ، سب کو جواب مل گیا کہ پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا کر کتنی عزت، پذیرائی اور بلندی حاصل کر لی ہے"۔
اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ،حدنگاہ کم ہو گئی
سعودی شہزادے کا ایک سلیوٹ، اور سب مُلک دُشمن عناصر کے چہرے اُتر گئے ہونگے۔
چاہے نیازی ہو، بھارت ہو یا اسرائیل، سب کو جواب مل گیا کہ پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا کر کتنی عزت، پذیرائی اور بلندی حاصل کر لی ہے۔ pic.
بلوچستان: مغوی اسسٹنٹ کمشنر تمپ بازیاب، خصوصی طیارے سے کوئٹہ منتقل
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا
اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔
وزارت اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کرتا ہے، استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔
Pakistan rejects deliberate twisting of facts attributed to Afghan spokesperson regarding Istanbul talks.
Pakistan had demanded that terrorists in Afghanistan posing a threat to Pakistan be controlled or arrested.
When the Afghan side said that they were Pakistani nationals, pic.twitter.com/m8fvr29HXK
وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہوتی ہے، پاکستان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔