معرکہ حق میں وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں آئی ایس پی آر نے شاندار نغمہ ریلیز کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن کے عظیم سپوتوں، شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں ایک نیا ملی نغمہ ریلیز کر کے قوم کے دلوں کو گرما دیا ہے۔

’’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘ کے عنوان سے جاری ہونے والا یہ نغمہ اپنی دل سوز شاعری، ملی جذبے سے لبریز دھن اور سحر انگیز گلوکاری کے باعث آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا۔

نغمے کے بول ’’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘ ہر اس فرد کی قربانی کا عکس پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ نغمہ ان بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے اور یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کی سرزمین ان عظیم قربانیوں کی بدولت آج بھی سربلند ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر شہدائے معرکہِ حق کو قوم کے سر کا جھومر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہی قربانیوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے اس سرزمینِ پاک کو فتح و کامرانی سے نوازا ہے۔

نغمہ نہ صرف ملی و قومی جذبات کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ تاریخ کی جھلک بھی پیش کرتا ہے۔ یہ سن 1965 کی اُس جنگی فضا کی یاد تازہ کرتا ہے جب پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔

اس نغمے کے ذریعے بھارت کو بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بزدل رات کی تاریکی میں وار کیا کرتے ہیں، جب کہ بہادر قومیں اور ان کی افواج میدانِ جنگ میں اعلان کر کے اترتی ہیں۔

نغمے کی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھرپور ردعمل دیکھنے میں آیا اور یہ نغمہ مختلف پلیٹ فارمز پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔ عوام کی جانب سے اسے زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور اسے پاکستان کی ملی نغموں کی تاریخ میں ایک اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرتا ہے

پڑھیں:

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم کا پیغام

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم پاکستان  شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔

اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ۔ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران  ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس موقع پر اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور اُن اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومتِ پاکستان آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہم ایسے تمام اقدامات کریں گے جن سے صحافیوں کے خلاف جرائم کی موثر تفتیش، انصاف کی فراہمی، اور ان جرائم کے مرتکبین کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور اظہارِ رائے کی آزادی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، آزاد صحافت ایک مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 فلسطینی شہید
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم کا پیغام
  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • ہمارے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات سے بڑھ کر کام کرنے کا وعدہ پورا کیا‘ حافظ نعیم الرحمن
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ’’پاکستان کی شان-گلگت بلتستان‘‘ریلیز